جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را ‘‘اور افغان انٹیلی جنس ایجنسی این ڈی ایس پاکستان میں کیا کرنے والے ہیں؟خطرناک انکشافات نے کھلبلی مچادی

datetime 11  جولائی  2016 |

لاہور ( این این آئی) بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را ‘‘اور افغان انٹیلی جنس ایجنسی این ڈی ایس کے کارندوں کی جنوبی پنجاب میں موجودگی کا انکشاف ہوا ہے ،را او این ڈی ایس کے جنوبی پنجاب میں 7گروپ فعال کر دیئے گئیاور خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ دہشت گرد سی پیک منصوبے کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں ۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ کے حساس مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را اور افغان انٹیلی جنس ایجنسی این ڈی ایس کی جانب سے جنوبی پنجاب میں 6سے 7گروپس فعال کئے گئے ہیں جن کا مقصد سی پیک منصوبے کونقصان پہنچانا ہے ۔ مراسلے کے مطابق گروپس کے کارندے بھکر ، لیہ ، ڈی جی خان میں موجود ہیں اور ان کے تانے بانے کے پی کے میں ڈیرہ اسماعیل خان اور بلوچستان کے علاقے ژوب میں موجود ان کے سرپرستوں سے ملتے ہیں اور ان کارندوں کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی حمایت بھی حاصل ہے ۔ مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد افراتفری پھیلانے کے لئے سی پیک منصوبے کے قریب خود کش حملے کر سکتے ہیں اور انجینئرز سمیت دیگر اہم افراد کو اغوا بھی کیا جاسکتا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…