جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

عمران خان رمضان المبارک میں شوکت خانم کے نام پر اکٹھے کئے گئے چندے کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں؟رانا ثناء اللہ نے سنگین الزام لگادیا

datetime 10  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان رمضان المبارک میں شوکت خانم کے نام پر اکٹھے کئے گئے چندے کو جلسے جلوسوں اور دھرنوں پر خرچ کرنے کیلئے بیتاب ہیں،عمران خان کی سیاست میں اپنی کوئی سوچ اور سمت نہیں ،وزیر اعظم نواز شریف ملک کی ترقی کی خاطر سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں ۔ ایک انٹر ویو میں رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ عمران خان ایدھی فاؤنڈیشن کے بانی عبد الستار ایدھی کو اپنا رول ماڈل قرار دیتے ہیں لیکن بد قسمتی سے ان جیسی کوئی مثال قائم کرنے کو تیار نہیں۔ عمران خان رمضان المبارک میں شوکت خانم کے نام پر اکٹھے کئے گئے چندے کے پیسے کو جلسے جلوسوں اور دھرنوں پر خرچ کرنے کیلئے بیتاب ہیں جو غریبوں سے ظلم اور نا انصافی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کیوں ملک و قوم کی ترقی کے درپے ہیں ، ملک و قوم کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈال کر عمران خان صرف اپنی تسکین کا سامان کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بعد ڈاکٹر طاہر القادری کی روانگی کی اطلاعات یقیناًلندن پلان IIہی ہو سکتا ہے اور اب واضح ہو گیا ہے کہ عمران خان اپنی کوئی سوچ نہیں رکھتے ۔انہوں نے کہا کہ 2018ء زیادہ دور نہیں ،پی ٹی آئی کے پاس وقت ہے کہ اب بھی اپنی سیاست کی سمت کا تعین کرے اور خیبر پختوانخواہ جہاں عوام نے انہیں ووٹ دے ہی دئیے ہیں وہاں کی عوام کی خدمت کریں ۔



کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…