منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

بھارتی فوج کی اندھا دھند فائرنگ ، 17افراد شہید ، سینکڑوں زخمی

datetime 10  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ممتاز مجاہد کمانڈر برہان مظفر وانی اور انکے دو ساتھوں کی شہادت پر احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لیے کرفیو کا دائرہ وسیع کر تے ہوئے پورے مقبوضہ علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ممتاز کمانڈر کی شہادت پر ہفتے کے روز مقبوضہ وادی میں ہونے والے مظاہروں پر بھارتی فورسز کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 17مظاہرین شہید ٗ دو سو سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ادھر کئی علاقوں میں لوگ کرفیو اور دیگر پابندیوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے احتجاج کیلئے سڑکوں پر نکل آئے ۔ دریں اثنا مظاہرین پر فائرنگ کے نتیجے بے گناہ شہریوں کی شہادت پراتوار کے روز پورے مقبوضہ علاقے میں مکمل ہڑتال کی گئی۔
مقبوضہ علاقے میں ہڑتال کا سلسلہ آج(پیر) کو بھی جاری رہے گی۔ دو روزہ ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے مشترکہ طور پردی ۔ قا بض انتظامیہ نے سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین م لک ، محمد اشرف صحرائی، نعیم احمد خان، شاہد الاسلام، الطاف احمد شاہ، جاوید احمد میر، ایاز اکبر، شوکت احمد بخشی، نور محمد کلوال اور دیگر حریت رہنماؤں کو گھروں اور تھانوں میں مسلسل نظر بند کر رکھا ہے۔ یاد رہے کہ بھارتی فوجیوں نے برہان مظفر کو جمعہ کی شام ضلع اسلام آ باد کے علاقے کوکر ناگ میں دیگر دو ساتھوں معصوم احمد شاہ اور سرتاج احمد شیخ کے کے ہمراہ شہید کر دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…