جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

وزیراعظم کی شاہانہ اندازمیں واپسی،ایسے انتظامات کے دیکھنے والوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

datetime 9  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)وزیراعظم کی شاہانہ اندازمیں واپسی،ایسے انتظامات کے دیکھنے والوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں،وزیر اعظم نوازشر یف کے خصوصی طیارے کی لینڈ نگ کے وقت اےئر پورٹ انتظامیہ نے دوبئی سے آنیوالی پرواز کو لینڈ نگ سے روک دیا ۔ ذرائع کے مطابق ہفتے کے روز وزیر اعظم کے طیارے نے جب لاہور کے اےئر پورٹ پر لینڈ کیا تو اسی دوران دوبئی سے شاہین اےئر لائن کی پرواز کو فوری لینڈ نگ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تاہم وزیر اعظم کے طیارے کی لینڈ نگ کے بعد دوبئی سے آنیوالی پرواز کو لینڈ نگ کی اجازت دی گئی ہے ۔ وزیر اعظم نوازشر یف اور انکی فیملی لاہور اےئر پورٹ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اپنی رہا ئش گاہ روانہ ہوئے ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نوازشر یف نے لاہور کے پرانے اےئر پورٹ سے بذریعہ سڑ ک رائے جانے کے بجائے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہی اپنی رہائش گاہ جانے کا فیصلہ کیا جسکے بعد وہ لاہور اےئرپورٹ سے اپنے استقبال کے بعد بذریعہ ہیلی کا پٹر کے ذریعے جاتی عمرہ روانہ ہوئے ۔وزیر اعظم نوازشر یف کی آمد کے موقعہ پر اےئر پورٹ اور حج ٹر مینل کے اطراف میں 1500سے زائد سیکورٹی اہلکار تعینات رہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نوازشر یف کی آمد کے موقعہ پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے سیکورٹی کے فول پر وف انتظامات کیے گئے اور 15سو سے زائدپو لیس اور دیگر قانون نافذ کر نیوالے اداروں کے اہلکار ان سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیتے رہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…