کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں فلاحی تنظیم ایدھی فاؤنڈیشن کے بانی عبدالستار ایدھی کی نمازِ جنازہ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ادا کر دی گئی جس میں اعلیٰ شخصیات کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی ،نماز جنازہ میں صدر مملکت ممنون حسین ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، ایئر چیف سہیل امان،نیو ل چیف ذ کا ء ا للہ،د ی جی رینجرز سندھ بلال اکبر ، کورکمانڈر کراچی نوید مختار، وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ ، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد ، چیئر مین سینیٹ رضا ربانی ،و فا قی وزیر منصو بہ بندی احسن اقبال، و فا قی وزیر کیڈ طا رق فضل چو ہدری، سینئر وزیر سندھ نثار کھوڑو ،سمیت مختلف اہم سیاسی ، سماجی رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،نما ز جنا زہ مو لا نا احمد خان نیا زی نے پڑ ھا ئی، نماز جنازہ کے موقع پر پاک فوج کی جانب سے عبدالستار ایدھی کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی گئی اور آ رمی چیف سمیت شر کا ء نے سیلیو ٹ پیش کیا۔
فوجی دستوں کی جانب سے عبدالستار ایدھی کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا، نماز جنازہ کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے،پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری اسٹیڈیم کے اندر اور باہر تعینات کی گئی ،عبدالستار ایدھی گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور طویل علالت کے بعد جمعے کی شب 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔عبدالستار ایدھی کے جسد خاکی کو ہفتہ کی صبح سرد خانے سے میٹھا در میں واقع اْن کی رہائش گاہ منتقل کیا گیا جہاں غسل کے بعد قومی پرچم میں لپٹی ان کی میّت نیشنل سٹیڈیم لے جائی گئی۔پاکستانی بحریہ کیمطا بق ایدھی کا جنازہ بحریہ کے خصوصی دستہ نے نیشنل سٹیڈیم سے ایدھی ولیج منتقل کیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کی سکیورٹی فوج اور رینجرز نے سنبھالی ہوئی تھی جنھیں انتظامات میں قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی مدد بھی حاصل تھی۔ اسٹیڈیم کی سیکیورٹی کے لیے اسنائیپرز بھی مقرر تھے جبکہ رینجرز کے 650 اور پولیس کے 1300 سے زائد اہلکار بھی موجود تھے۔عوام کی بہت بڑی تعداد میں جنازے میں شرکت کے لیے پہنچی اور شہریوں کے لیے مخصوص دروازوں پر طویل قطاریں دیکھی جا سکتی تھیں۔
انھوں نے بتایا کہ رینجرز اور سکیورٹی حکام سٹیڈیم میں داخل ہونے والے ہر فرد کی جامہ تلاشی لیتے رہے جبکہ کمانڈوز بھی تعینات کیے گئے تھے۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کے گیٹ نمبر 3، 4، 5، 6 اور گیٹ نمبر 8 استعمال کیے کھولے گئے جبکہ 2 گیٹس وی آئی پی اور وی وی آئی پیز کے لے مختص کیے گئے ،جنازے میں شرکت کے لیے شہری سندھ سمیت دوسرے شہروں سے بھی کراچی آئے جبکہ نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان پیپلز پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ، جماعت اسلامی، پاک سرزمین پارٹی، مسلم لیگ سمیت دیگر جماعتوں کے سرکردہ رہنماوں سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔
عظیم انسان عبد الستار ایدھی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی‘ کن اہم ترین شخصیات نے شرکت کی؟
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کے بعد سرکاری ملازمین کے لیے ایک اور بڑی خوشخبری
-
اواتار مائونٹین
-
خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کتنی سستی ہوسکتی ہیں؟
-
بجلی کے بل نے شہری کا راز فاش کر دیا، فلیٹ میں 300 اژدہے پالنے پر گرفتار
-
سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت مزید گر گئی، سات ماہ کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گئی
-
دورانِ شاپنگ ماں بچوں کو گاڑی میں بھول گئی، شدید گرمی سے 2 کمسن بہن بھائی ہلاک
-
عوام کو جلد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی خوشخبری ملنے والی ہے، بڑا اعلان
-
جون میں سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
-
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید کمی
-
سرگودھا میں شہریوں نے کمسن بچی کے قاتل کو قبرستانوں میں دفنانے کی اجازت نہ دی
-
25 لڑکیوں کی خفیہ ریکارڈنگ اور بلیک میلنگ، قصور سے چونکا دینے والا سکینڈل سامنے آگیا
-
سلمان خان کی24 سال قبل دیا مرزا سے کی گئی انوکھی پیشگوئی
-
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تاریخ میں پہلی بار رن وے پر مسافروں کا دھرنا



















































