منگل‬‮ ، 08 ستمبر‬‮ 2026 

عید کیسے گزرے گی؟ محکمہ موسمیات نے اہم اعلان کر دیا

datetime 5  جولائی  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی اور کچھ وسطی علاقوں میں اس ہفتے جاری مون سون بارشوں کا سلسلہ عید کے دنوں میں بھی جاری رہے گاجبکہ آج بدھ سے جمعہ کے دوران پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران پہاڑی علاقوں میں سیلاب آنے کا خطرہ ہے۔ملک کے شمالی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ اگلے 3 روز کے دوران گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے۔
ترجمان کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم دن کے دوران گرم اور مرطوب رہے گاتاہم (شام/رات) مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد ڈویڑن، فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ ڈویڑن، کشمیر (مظفرآباد، میرپور، پونچھ ڈویڑن)، فاٹا میں کہیں کہیں جبکہ ڈی جی خان، ملتان، بنوں اور ڈی آئی خان ڈویڑن میں بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
ترجمان کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویڑن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا: دیر 02، کاکول01، کشمیر: مظفرآباد02، کوٹلی01 ، پنجاب:مری01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: نوکنڈی 47، دالبندین 46، سبی، شہید بینظیر آباد، رحیم یار خان43، موہنجودڑو، سکھر، روہڑی اور نور پور تھل میں42 جبکہ آج لاہور اور کراچی میں کم سے کم 29، اسلام آباد اور پشاور میں 27، کوئٹہ 23، گلگت 18، چترال 22اور ہنزہ میں 14ڈگری سینٹی گریٹ تک رہنے کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)


لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…