اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

عمران فوبیا کا شکار آدھا شریف خاندان لندن میں اور آدھا ۔۔۔ ! علیم خان کے صبر کاپیمانہ لبریز

datetime 5  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ فرینڈلی اپوزیشن نہ ملنے پر نواز لیگ کی بلیک میلنگ عیاں ہو گئی ہے اسی لیے حکمرانوں نے بوکھلاہٹ کا شکا رہو کر نئی شو بازیوں کا آغاز کر دیا ہے جس سے کچھ حاصل نہیں ہو گا اور آنے والے دنوں میں اپوزیشن مزید مضبوط ہو گی ۔عبدالعلیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران فوبیا کا شکار آدھا شریف خاندان لندن میں اور آدھا ٹینشن میں دکھائی دیتا ہے جنہوں نے لوٹ مار اور کرپشن کیلئے گذشتہ30برسوں سے ملک میں خاندانی اقتدار قائم کر رکھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ 2014میں بھی تحریک انصاف نے اصولی موقف پر احتجاج کیا تھا جس کی تصدیق چاروں حلقوں میں ہونے والی دھاندلی کی شکل میں سامنے آئی اور دوبارہ عمران خان میں پانامہ لیکس کے معاملے پر کراچی سے خیبر تک کے عوام کی ترجمانی کی ہے اور انشا ء اللہ عوام دوبارہ بڑی تعداد میں سڑکوں پر ہوں گے ۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ عیدالفطر کے موقع پر مہنگائی ،بد امنی اور بے روزگاری سے ستائے ہوئے عوام حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کی خصوصی دعائیں کریں گے جنہوں نے گذشتہ 3برسوں میں ملک کا ایک بھی بنیادی مسئلہ بھی حل نہیں کیا ۔ دریں اثنا عبدالعلیم خان اور ایم پی اے شعیب صدیقی سے پی پی147کے مرکزی دفتر میں پارٹی کارکنوں نے ملاقات کی اور انہیں علاقے کے درپیش مسائل بالخصوص پانی کی قلت سے آگاہ کیا لوگوں نے بتایا کہ سپیکر ایاز صادق کا اپنے گھر کا علاقہ واٹر سپلائی سے محروم ہے گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور جرائم کے گڑھ بن چکے ہیں لوگوں نے این اے122کی مختلف یونین کونسلوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس لگانے پر عبدالعلیم خان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں اپنے بھرپورتعاون کا یقین دلایا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…