بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری، دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی

datetime 3  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے بیشتر اضلاع میں بارشوں نے جہاں گرمی کا زور توڑ کر موسم خوشگوار کردیا ہے جبکہ دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی بھی آگئی ہے۔ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی ہے۔ شدید سیلابی ریلوں کے باعث ریسکیو ٹیموں کو امدادی کاروائیوں میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 31 ہوچکی ہے اور 24 افراد لاپتہ بھی ہیں جبکہ درجنوں افراد زخمی ہیں۔ سیلاب سے اب تک درجنوں مساجد ، مکانات اور دیگر املاک تباہ ہوگئی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش میانوالی میں 90 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ منڈی بہاؤالدین میں 35، ملتان 34، راولپنڈی 28، اسلام آباد 27، بھکر 26، جہلم 20، لیہ 14، لاہور 08، کوٹ ادو 06، مری اور بہاولنگر 04، جھنگ ، منگلہ ، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں 03 ملی میٹر، جبکہ سرگودھا میں 02 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ خیبر پختون خوا میں سب سے ذیادہ بارش ڈیرہ اسماعیل خان میں 64 ملی میٹر جبکہ صوبے کے دیگر شہروں میں بنوں 32، کاکول 14، دیر اور کالام میں 13 ملی میٹر ، میرکھنی 09، مالم جبہ 08، پٹن 06، بالا کوٹ 05، چراٹ 04، پشاور میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ کشمیر میں مظفرآباد 21 ، گڑھی دوپٹہ 16، راولا کوٹ 10، کوٹلی 02 ملی میٹر گلگت بلتستان میں گوپس میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی بھی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی اور جنوبی پنجاب ، بالائی خیبرپختون خوا اور بلوچستان میں ڑوب اور کشمیر میں تیز ہواؤں ، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی پیش گوئی ہے۔محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں صرف تیز ہواؤں اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی ہے جبکہ بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔ اس وقت شہر میں سمندری ہوائیں چل رہی ہیں جن کی رفتار 12 ناٹیکل میل اور ہوا میں نمی کا تناسب 63 فیصد ہے جبکہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور یہ پارہ 36 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…