بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

نواز شریف کی شرافت ، دیانتداری اور ایمانداری ،2018ء میں کیا ہوگا؟اہم وفاقی وزیر نے بڑے بڑے دعوے کردیئے

datetime 2  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف کی شرافت ، دیانتداری اور ایمانداری پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا ٗ کسی ایک بھی ترقیاتی کام کے معیار اور لاگت پر کوئی سوالیہ نشان نہیں ٗ 2018 میں مسلم لیگ(ن) کے پانچ سال مکمل ہونگے تو2013کے مقابلے میں بہتر پاکستان ہوگا،آزاد کشمیر میں بھی اسوقت مسلم لیگ(ن) کی حکومت تقریباً اڑھائی سال مکمل کر چکی ہو گی ٗ کوہالہ سے آرپار ایک جیسی ترقی نظر آئے گی،2018میں کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے پاس جائیں گے۔ وہ ہفتہ کو یہاں پنجاب ہا ؤ س میں آزاد جموں و کشمیر حلقہ کھاوڑہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت سیّد سرفراز نقوی کی اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی سے 30سالہ رفاقت توڑ کر مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے گفتگو کررہے تھے وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان میں مسلم لیگ( ن) واحد جماعت ہے جسے عوام کی بلاتفریق خدمت کا اعزاز حاصل ہے اس کے سوا کسی جماعت کو یہ توفیق حاصل نہیں، ہم نے ہمیشہ خدمت کا مشن اختیار کیا ہے قائد اعظم کا ملک ایک ہے پر چم ایک ہے اور آزاد کشمیر بھی اسی پرچم تلے قائم ہے ہم چاہتے ہیں کہ کشمیر کی اپنی شناخت بھی برقرار رہے اور کوہالہ کے آرپار تعمیر وترقی کا معیار بھی ایک جیسا نظر آئے۔ لوگوں کو روز گار کیلئے باہر نہ جانا پڑے بلکہ وہ باہر جائیں تو اعلیٰ تعلیم اور سیرو سیاحت کیلئے جائیں اور انہیں اپنے ملک میں ان کی دہلیز پر تعلیم، صحت اور روز گار جیسی سہولیات میسر ہوں اور ترقی بھی یکساں ہو۔2018میں جب آپ عوام کے پاس جائیں تو سینہ تان کر کار کردگی کی بنیاد پر جا ئیں ۔ اس موقع پروزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے پیپلزپارٹی چھوڑ کر مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر میں شامل ہونے والے عمائد ین اور سیاسی و سماجی راہنماؤں کا خیر مقدم کیا اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کا یہ فیصلہ احسن اور بروقت فیصلہ ہے سیاسی جماعتیں کارکنوں کیلئے گھر کی حیثیت رکھتی ہیں اور گھر میں لوگوں کو انصاف نہ ملے تو مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم محمد نواز شریف کی ہدایت کے مطابق آزاد کشمیر میں وفاقی وزیر امور کشمیر چوہدری برجیس طاہر، وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید کے ہمراہ عوام میں آگہی کی مہم لے کر نکلے ہیں جس قدر اعتماد ، پیار اور محبت ہمیں آزاد کشمیر کے عوام سے ملی وہ ہمارے لیے قیمتی اثاثہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح گذشتہ پانچ سالوں پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں کرپشن، استحصال اورمیرٹ کی پامالی ہوئی اور کرپشن کی جو داستانیں درو دیوار پر لکھی نظر آتی ہیں اس سے وزیراعظم محمد نواز شریف کو شدید تکلیف پہنچی اور انہوں نے ہمیں حکم دیا کہ جائیں اور آزاد کشمیر کے عوام کو بتائیں کہ وہ تنہا نہیں ہیں ان کو میری طرف سے ترقی ، خوشحالی اور روشنی کا پیغام دیں اور ہم یہ پیغام لے کر بار بار آزاد کشمیر کے عوام کے پاس گئے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے حکمرانوں نے پانچ سالوں میں قومی خزانے کا اربوں روپیہ جو عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہے اپنی جیبوں ڈالا اور عوام کیلئے کچھ نہ کیا۔ڈاکٹر آصف کرمانی نے مزید کہا کہ مسلم لیگ(ن) ایک گھرانے کا نام ہے جس کا سربراہ محمد نواز شریف ہے اور اس گھرانے کے ہرفرد کو یکساں عزت و مقام حاصل ہے اور نئے پرانے کی کوئی تفریق نہیں، ہمارا کلچر دوسری جماعتوں سے جد ا اور تعمیرو ترقی کی علامت ہے جب بھی محمد نوازشریف کو اقتدار ملا انہوں نے آزاد کشمیر اور پاکستان کے عوام کی حتی الوسع خدمت کی آزاد کشمیر مسلم لیگ(ن) کی حکومت کے قیام کے بعدانفراسٹریکچر، صحت، تعلیم اور ایڈمنسٹریشن کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ آزاد کشمیر میں کرپشن فری اور گڈ گورننس کی حامل حکومت کا قیام عمل میں لائیں گے اور آزاد کشمیر کے عوام کی خدمت مل کر کریں گے تاکہ سرحد کے اس پار مثبت پیغام جائے۔ تقریب سے سیّد سرفراز نقوی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 30سال سے پیپلزپارٹی سے منسلک رہا ہوں اور عوام کی سماجی خدمت کا بھی اعزاز حاصل ہوا ہے لیکن پیپلزپارٹی کا گذشتہ پانچ سالہ دور میرٹ کی پامالی کا دور تھا جس میں غریب طبقہ مزید محرومیاں کا شکار ہوا ہے۔ پیپلزپارٹی کے کرپشن اور استحصال سے تنگ آکر اور میاں محمد نواز شریف کی کشمیر پالیسی سے متاثر ہو کر مسلم لیگ(ن) میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کرتا ہوں۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد جموں و کشمیر کے نائب صدر پیر سیّد علی رضا بخاری، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سردار عبدالخالق وصیؔ ، رابطہ سیکرٹری ذوالفقار علی ملک، سردار نوید صادق، مشتاق ڈار، ڈپٹی میئر اسلام آباد ذیشان نقوی اور دیگر مسلم لیگی عہدیداران بھی موجود تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…