بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

پرویزرشید نے عمران خان سے معافی کامطالبہ کردیا

datetime 1  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے عمران خان کی طرف سے اپنی بہن کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کو مریم نواز سے منسوب کرنے کو انتہائی مضحکہ خیز اورجھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب جو مصدقہ اطلاعات سامنے آئی ہیں ان کے مطابق صدر آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کے ایک رہنماء عاصم گجر کے گھر گئے تھے، عمران خان کی ہمیشہ عادت ہے کہ سنی سنائی باتوں پر الزام تراشی کرتے ہیں، وہ معذرت کریں اور آئندہ سے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔جمعہ کو ’’آئی این پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان نے اپنی بہن کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ پر بغیر تحقیق کے شور مچا دیا جو ان کی پرانی عادت ہے، تحریک انصاف کے سربراہ ہمیشہ سنی سنائی باتوں پر یقین کرتے ہیں اور ہمیشہ انہیں حقائق سامنے آنے پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس لئے اب عمران خان کو الزام تراشیوں کا سلسلہ ہمیشہ کیلئے بند کر دینا چاہیے اور جو بھی کوئی مسئلہ ہو پہلے اس کی تحقیق کیا کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…