جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

آئندہ 100 دن میں حکو مت نہیں دیکھ رہا ، جدہ میں مو جود سیا سی شخصیت کا انکشاف

datetime 30  جون‬‮  2016 |

جدہ(آن لائن) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کی حکومت کیلئے آئندہ سو دن بہت اہم ہیں آئندہ سو دن میں میں انکی حکومت نہیں دیکھ رہا ، یہ بات انہوں نے جدہ میں پاکستان جرنلسٹس فورم کے افطار ڈنر میں بات چیت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ اب تو لڑائی گھر میں ہی شروع ہوچکی ہے ، ان سے پوچھا گیا کہ گھر کے اندر لڑائی کا آپکو کیا علم ؟؟ شیخ رشید نے کہا اللہ تعالی کو دیکھا نہیں مگر جانا ہے، بھائی کا آپریشن ہوا ، بھائی پانامہ لیکس میں پھنسا پڑا ہے ، مجھے شہباز شریف کا جمعہ بازاروں کے دوروں کے علاوہ کوئی بیان دکھا دیں۔ ان سے پوچھا گیا کہ آپ اکثر حکومت جانے کی تاریخ دیتے ہیں مگر ایسا ہوتا نہیں ، شیخ رشید نے جواب دیا کہ میرے اس بیان کی وجہ یہ ہے کہ نواز شریف کی کوئی دشمن نہیں وہ خود ہی خود کش ہیں خود ہی اپنے حالات ایسے کرلیتے ہیں، ایسا کونسا ملک ہے جسکا وزیر اعظم باہر بیٹھ کر حکومت چلائے ، ملک ای میل اور کمپیوٹر ، سوشل میڈیا کے ذریعے چلایا جارہا ہے جو ملک کے ساتھ زیادتی ہیں جس ملک سرحدی، اقتصادی ، اندورونی امن و امان کا معاملہ سنگینی اختیار کیا ہوا ہے وہاں کا وزیر اعظم دو ماہ ملک سے باہر رہے ؟سارا نظام خراب ہوا ہے اور میاں نواز شریف کی خواہش ہے کہ جنرل راحیل شریف کے ریٹائرمنٹ تک باہر ہی رہیں جو ممکن نہیں، شیخ رشید نے کہا کہ ہم بین الاقوامی طور پر بھی اب علیحدہ ہیں مجھے لگتا ہے کہ ہماری ناقص پالیسیوں کی وجہ سے چین جیسا پیار ہ دوست بھی ہم سے ناراض نہ ہوجائے ، امریکہ ہمارے سی پیک کے پیچھے پڑا ہے وہ اسے ہر ممکن طور پر کامیاب نہ ہونے کو یقینی بنائے گا چاہے وہ ہندوستا ن کا سہارہ لے ، ہماری کمزور خارجہ پالیسی ان تمام چیزوں کا مقابلہ کرنے کی اہل نہیں ۔ انہوں نے کہا اگر کراچی میں امجد صابری جیسا معصوم شخص قتل کیا جاسکتا ہے تو کیا گناہ کار، بدعنوان ، بڑے بڑے لوگ اپنے آپکو محفوظ سمجھتے ہیں ؟؟ شیخ رشیدنے کہا میاں صاحب اپنے دور حکومت میں کسی ملک سے ملکی تعلقات نہیں بلکہ ذاتی تعلقات بنانے پر زور دیتے ہیں، وہ اب ترکی میں اپنی راہ تلاش کررہے ہیں، شیخ رشید نے کہا اسوقت فوجی قیادت ایسے لوگوں پر مشتمل ہے جو ملک کی سلامتی کیلئے کئی جنگیں لڑچکے ہیں وہ اسوقت بھی پاکستان کی مضبوطی اور خوشحالی و امن کیلے کوشاں ہیں حکومتی پالیسیوں کی بناء پر کراچی ، اور بلوچستان آگ میں جل رہا ہے ، ایم کیوایم کے بھتہ خوروں سے نجات حاصل کرکے ایم کیو ایم کو عوام کی خدمت کا موقع دیا جائے چونکہ عوام نے انہیں ووٹ دیا ہے ۔ میڈیا میں انکی جاری ہونے والی سیلفیوں کے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ میں نواز شریف کے میڈیا سیکشن کو تنبہہ کرتاہوں کہ وہ باز آجائیں میں بچوں کے منہ لگنا نہیں چاہتا جہاز میں موجود کئی لوگوں نے تصاویر بنوایں جن کی تصاویر میڈیا پر جاری کی گئی ہیں وہ میری بچیوں کی طرح ہوں۔ شیخ رشید نے کہا میاں صاحب عید کے بعد عوامی احتجاج کا سامنا کرنے کی تیاری کریں اب صرف پی ٹی آئی،اور طاہر القادری نہیں کئی جماعتیں انکے خلاف سڑکوں پر آئینگی اور انہیں مشکل پیش آئیگی۔ نواز شریف کا وقت سے قبل گھر جانے کا فیصلہ عوام کرچکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…