جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

نواز شریف کا شک،شہباز شریف کو کس کا ایجنٹ سمجھتے ہیں؟ شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 30  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ(آن لائن) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کی حکومت کیلئے آئندہ سو دن بہت اہم ہیں آئندہ سو دن میں میں انکی حکومت نہیں دیکھ رہا ، یہ بات انہوں نے جدہ میں پاکستان جرنلسٹس فورم کے افطار ڈنر میں بات چیت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ اب تو لڑائی گھر میں ہی شروع ہوچکی ہے ، نواز شریف کا خیال ہے کہ شہباز شریف فوج کی ایجنٹ ہیں اسلئے وہ انہیں بھی اقتدار حوالے کرنے کو تیار نہیں، ان سے پوچھا گیا کہ گھر کے اندر لڑائی کو آپکو کیا علم ؟؟ شیخ رشید نے کہا اللہ تعالی کو دیکھا نہیں مگر جانا ہے، بھائی کا آپریشن ہوا ، بھائی پانامہ لیکس میں پھنسا پڑا ہے ، مجھے شہباز شریف کا جمعہ بازاروں کے دوروں کے علاوہ کوئی بیان دکھا دیں۔ ان سے پوچھا گیا کہ آپ اکثر حکومت جانے کی تاریخ دیتے ہیں مگر ایسا ہوتا نہیں ، شیخ رشید نے جواب دیا کہ میرے اس بیان کی وجہ یہ ہے کہ نواز شریف کی کوئی دشمن نہیں وہ خود ہی خود کش ہیں خود ہی اپنے حالات ایسے کرلیتے ہیں، ایسا کونسا ملک ہے جسکا وزیر اعظم باہر بیٹھ کر حکومت چلائے ، ملک ای میل اور کمپیوٹر ، سوشل میڈیا کے ذریعے چلایا جارہا ہے جو ملک کے ساتھ زیادتی ہیں جس ملک سرحدی، اقتصادی ، اندورونی امن و امان کا معاملہ سنگینی اختیار کیا ہوا ہے وہاں کا وزیر اعظم دو ماہ ملک سے باہر رہے ؟سارا نظام خراب ہوا ہے اور میاں نواز شریف کی خواہش ہے کہ جنرل راحیل شریف کے ریٹائرمنٹ تک باہر ہی رہیں جو ممکن نہیں، شیخ رشید نے کہا کہ ہم بین الاقوامی طور پر بھی اب علیحدہ ہیں مجھے لگتا ہے کہ ہماری ناقص پالیسیوں کی وجہ سے چین جیسا پیار ہ دوست بھی ہم سے ناراض نہ ہوجائے ، امریکہ ہمارے سی پیک کے پیچھے پڑا ہے وہ اسے ہر ممکن طور پر کامیاب نہ ہونے کو یقینی بنائے گا چاہے وہ ہندوستا ن کا سہارہ لے ، ہماری کمزور خارجہ پالیسی ان تمام چیزوں کا مقابلہ کرنے کی اہل نہیں ۔ انہوں نے کہا اگر کراچی میں امجد صابری جیسا معصوم شخص قتل کیا جاسکتا ہے تو کیا گناہ کار، بدعنوان ، بڑے بڑے لوگ اپنے آپکو محفوظ سمجھتے ہیں ؟؟ شیخ رشیدنے کہا میاں صاحب اپنے دور حکومت میں کسی ملک سے ملکی تعلقات نہیں بلکہ ذاتی تعلقات بنانے پر زور دیتے ہیں، وہ اب ترکی میں اپنی راہ تلاش کررہے ہیں، شیخ رشید نے کہا اسوقت فوجی قیادت ایسے لوگوں پر مشتمل ہے جو ملک کی سلامتی کیلئے کئی جنگیں لڑچکے ہیں وہ اسوقت بھی پاکستان کی مضبوطی اور خوشحالی و امن کیلے کوشاں ہیں حکومتی پالیسیوں کی بناء پر کراچی ، اور بلوچستان آگ میں جل رہا ہے ، ایم کیوایم کے بھتہ خوروں سے نجات حاصل کرکے ایم کیو ایم کو عوام کی خدمت کا موقع دیا جائے چونکہ عوام نے انہیں ووٹ دیا ہے ۔ میڈیا میں انکی جاری ہونے والی سیلفیوں کے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ میں نواز شریف کے میڈیا سیکشن کو تنبہہ کرتاہوں کہ وہ باز آجائیں میں بچوں کے منہ لگنا نہیں چاہتا جہاز میں موجود کئی لوگوں نے تصاویر بنوایں جن کی تصاویر میڈیا پر جاری کی گئی ہیں وہ میری بچیوں کی طرح ہوں۔ شیخ رشید نے کہا میاں صاحب عید کے بعد عوامی احتجاج کا سامنا کرنے کی تیاری کریں اب صرف پی ٹی آئی،اور طاہر القادری نہیں کئی جماعتیں انکے خلاف سڑکوں پر آئینگی اور انہیں مشکل پیش آئیگی۔ نواز شریف کا وقت سے قبل گھر جانے کا فیصلہ عوام کرچکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…