بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

آزادکشمیر کے انتخابات،مسلم لیگ (ن) نے اہم جماعت سے 5سال کیلئے انتخابی اتحاد کرکے سب کو حیران کردیا

datetime 29  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میرپور(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کا انتخابات میں واضح کامیابی کی طرف مزید پیش رفت میں زبردست چھکا، ن لیگ کا جموں کشمیر لبریشن لیگ کے درمیان 5سال کے لیے مرکزی سطح پر انتخابی اتحاد فائنل،لبریشن لیگ کے تمام امیدواران ن لیگ کے امیدواران کی حمایت میں اپنے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لیکر ن لیگ کی کامیابی کے لیے ن لیگی امیدواروں کے انتخابی مہم چلائینگے۔اس بات کا اعلان جموں کشمیر لبریشن لیگ کے سربراہ چیف جسٹس (ر) عبدالمجید ملک کے صاحبزادے اور میرپور کے حلقہ ایل اے تھری سے لبریشن لیگ کے امیدوار اسمبلی شاہد مجید ملک نے ن لیگ کے مرکزی دفتر میں لیگی امیدوار چوہدری محمد سعید کے ہمراہ ایک مشترکہ پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس موقع پر ن لیگی رہنما مرزا طاہر ، میرا عجاز ، طارق اسماعیل، حافظ یاسراور لبریشن لیگ کے راہنما ارشد مجید ملک، طارق محمودمغل، محمد راسب جرال اوردونوں جماعتوں کے دیگررہنما بھی موجود تھے۔مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے تھری میرپور چوہدری محمد سعید اور لبریشن لیگ کے رہنما شاہد مجید ملک نے کہا کہ آزاد کشمیر سے کرپشن کے خاتمہ، نااہلیت اور سفارشی کلچر کی بجائے دیانت اور اہلیت اور صلاحیت کے مطا بق قانون کی بالادستی کو رواج دے کر جموں کشمیر کی تحریک آزاد ی میں عالمی اداروں میں آزاد حکومت کا فعال کردار اور موجودہ پالیسی پر نظر ثانی کے ساتھ ساتھ موجود ہ نظام تعلیم کو بدل کر جدید اور اسلامی نظام تعلیم سمیت ٹیکنیکل تعلیم کے فروغ کے لیے اقدامات اٹھائے جائینگے اور محکمہ صحت کو جدیدخطوط پر استوار کرتے ہوئے دیہی علاقوں تک صحت عامہ کی سہولتیں باہم پہنچائی جائینگی۔اور بیروزگاری کے خاتمہ کے لیے نوجوانوں کو میرٹ اور اہلیت کے مطابق روزگار بلا تخصیص برادری مہیا کرنے اور پرائیوٹ سیکٹر میں صنعتکاری کو فروغ دینے کے لیے بھرپور اقدامات اٹھائے جائینگے۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ جن اصولوں پر بااتفاق رائے دونوں جماعتوں کے مابین متفقہ اصول طے کئے گئے ہیں۔ ان کے مطابق ریاستی وسائل کو استعمال میں لا کر حکومت کو خود کفیل بنانے کے لیے منگلاڈیم اور مظفر آباد ہائیڈرل اپر جہلم کے معاہد ہ آب کی آمدنی علاقے کی تعمیر و ترقی پر خرچ کرنے کیلئے ٹھوس حکمت عملی وضع کی جائیگیاور نہر اپر جہلم کنارے دورویہ سڑک تعمیر کر کے ذرائع آمدورفت کی بہتری سے معاشی ترقی و خوشحال کی طرف آگے بڑھایاجائیگا۔اور ن لیگ کی حکومت بننے کے فوری بعد بلدیاتی انتخابات کروا کر نچلی سطح پر عوامی نمائندوں کے ذریعے تمام علاقوں کی بنیادی ضرورتوں کو پورا کرنے کی طرف پیش رفت کی جائیگی۔میرپور ضلع میں بجلی اور پانی کی وافر فراہمی سمیت سوئی گیس کی فراہمی کوو ممکن بنایا جائیگا اور عدالتی نظام میں اصلاحات لا کر جلد اور سستے و فوری انصاف کی فراہمی کے لیے آبادی او ر مقدمات کے تناسب سے مزید عدالتیں قائم کر کے پولیس نظام میں اصلاحات اور جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تربیت کے لیے اقدامات اٹھائے جائینگے تاکہ ن لیگ اور اس کی اتحادی جماعتوں کی حکومت اور سابقہ حکومتوں میں عوام واضح طور پر فرق محسوس کر سکیں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے۔لبریشن لیگ کے مرکزی راہنما شاہد مجید ملک نے کہا کہ ن لیگ کے ساتھ آزاد کشمیر اور پاکستان بھر کے مہاجرین کے حلقوں میں انتخابی اتحادی کشمیر ی عوام کے وسیع تر مفاد میں کیاگیا ہے۔اور لبریشن لیگ کے تمام امیدواروان اپنے کاغذات نامزدگی واپس لیکر ن لیگ کے امیدواروں کی انتخابی مہم مشترکہ طور چلا کر انھیں کامیاب کروانے میں اپنا کلیدی رول ادا کرینگے۔



کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…