بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

رمضان نشریات کی آڑ میں اداکاروں اور غیر محرم عورتوں کے ساتھ علماء ،22مذہبی تنظیموں کے صبر کاپیمانہ لبریز

datetime 29  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)حقوق اہلسنت محاذ میں شامل اہلسنت کی 20 تنظیموں نے کہاکہ ٹی وی چینل پر رمضان نشریات کی آڑ میں اداکاروں اور غیر محرم عورتوں کے ساتھ علماء کو بیٹھا کر اسلام کا مزاق اڑایا جارہا ہے، رمضان نشریات میں غیر اخلاقی، غیر شرعی گفتگو اسلامی اقتدار کے منافی اور اسلام کے خلاف گہری سازش ہے۔حقوق اہلسنت محاذ میں شامل اہلسنت کی 20 تنظیموں کا مشترکہ اجلاس جامعہ رحیم بخش بلال گنج لاہور میں زیر صدارت محاذ کے مرکزی امیر علامہ پیر سید شاہد حسین گردیزی ہوا۔ جس میں آستانہ عالیہ چورہ شریف کے پیر سید ثقلین حیدر، جمعیت علمائے پاکستان نورانی کے پیر سید محمد صفدر شاہ گیلانی، عالمی تنظیم اہلسنت کے پیر سید مختار اشرف رضوی، دفاع اسلام محاذ کے علامہ پیر محمد عامر چشتی، سنی مجلس عمل کے صاحبزادہ محمد یوسف صدیقی، تحریک اتحاد وامن کے مفتی محمد ارشد قادری، سنی اتحاد کونسل صواد اعظم کے پیر نصیر احمد اویسی، خواجہ معین الدین چشتی ٹرسٹ کے حاجی محمد حمید فاضل چشتی، مرکزی میلاد کمیٹی کے حاجی حامد، انجمن عاشقانِ رسول کے مفتی محمد امین، جماعت اہلسنت صواد اعظم کے صاحبزادہ محمد عثمان، سنی تحریک کے مولانا محمد صدیق، بزم برکاتیہ کے چوہدری محمد حسین آسی، بزم قادریہ جیلانیہ کے میاں قیصر اقبال، گردیزی ویلفیئر سوسائٹی کے پروفیسر محمد حسین ایڈووکیٹ، انجمن عید میلاد النبی کے ملک محمد شریف، انٹرنیشنل مسلم موومنٹ کے سعید احمد قادری، عالمی مشائخ کونسل کے پیر محمد لطیف نورانی، جماعت محبت رسول کے علامہ احمد حسین نقشبندی نے شرکت کی۔ اجلاس میں مشترکہ طورپرکہا کہ نماز تراویح کے موقع پر ٹی وی نشریات بند رہنی چاہئیں تاکہ لوگ عبادت اور ریازت کرسکیں۔ اس نیکی اور رحمت کے موقع پر لوگوں کو ٹی وی نشریات پر مصروف رکھنا راہ حق سے دور رکھنے کی کوشش ہے۔ مولوی نماافراد کو غیر عورتوں کے ساتھ بیٹھا کر اسلام کی تعلیمات کی کھلم کھلا مخالفت کی جارہی ہے۔ چند ٹکوں کی خاطر دین کو بدنام کرنے والے مولویوں کا ہر سطح پر محاسبہ کیا جائے گا۔ ایسے دین فروش مولویوں کو علماء کی صف میں شامل کرنا علماء کی توہین ہے۔ پوری قوم بے راہ روی اور بے حیائی پھیلانے والے چینل اور مولویوں کا بائیکاٹ کرے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ اسلام کو ایک ایسے روپ میں پیش کرکے دینی پروگراموں کی آڑ میں اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا گیا ہے۔ آج ایمان چھننے کی کوشش کی جارہی ہے یورپ میں عورت کو امام بنا کر پیچھے مردوں کو کھڑاکر دیا گیا۔ا نٹرنیشنل اور روشن خیال ایجنڈے کی پیروی کرتے ہوئے رمضان نشریات میں پورا سال گانا گانے والے رمضان میں سب سے بڑے مبلغ بن کر مولویوں کے استاد بن کر سوال کر رہے ہیں اور اچھل کود مزاق اڑارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دین ومذہب کو بدنام کرنے کے لئے چیئرمین پیمرا برابر کا حصہ دار ہے اور پیمرا کے ذمہ داران اور پیمرا کے افسران دینی اقتدار کو تباہ کرنے کے ذمہ دار ہیں ۔چیئرمین پیمرا اگر بے حیائی کو نہیں روک سکتے تو مستفی ہو جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…