اتوار‬‮ ، 09 فروری‬‮ 2025 

پی آئی کی عوا م کیلئے بڑی خوشخبری‘ کرایوں میں حیران کن حد تک کمی کا اعلان

datetime 18  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے عوام کے لیے عیدالفطر پر ٹکٹ سستے کرنے کا اعلان کیا ہے.تفصیلات کے مطابق قومی فضائی کمپنی کی جانب سے اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لیے کرائیوں میں پچیس فیصد تک کمی کا اعلان کیاگیا ہے۔پی آئی اے کی جانب سے کرایوں میں کمی کا اعلان عید کے تین دن کے لیے کیا گیا ہے،قومی ایئر لائنز کے مسافروں کے لیے عید کے لیے اعلان کردہ پیکج کے تحت رعایتی ٹکٹ پر سفر کرنے والے افراد اس سہولت سے صرف عید کے تین ایام کے لیے ہی مستفید ہوں گے۔یاد رہے کہ پی آئی اے ہر سال عید پر عوام کی سہولت کیلیے تحفے کے طور پر کرایوں میں کمی کا اعلان کرتی ہے
جس سے ہزاروں افراد فائدہ اٹھاتے ہیں۔گزشتہ برس بھی پی آئی اے کی جانب سے عوام کو عیدی کے طور پر اندرون ملک سفر کیلیے ایک ٹکٹ کے ساتھ ایک ٹکٹ فری دینے کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ عید کے دو دنوں میں سفر کرنے والوں کیلیے ٹکٹ تیس فیصد سستے کیے گئے تھے.واضح رہے کہ گزشتہ برس عید الاضحیٰ پر بھی اندرون ملک سفر کرنے والوں کیلیے پی آئی اے نے ٹکٹ کی قیمتوں میں پچیس فیصد تک رعایت دی تھی۔



کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…