اتوار‬‮ ، 09 فروری‬‮ 2025 

طاہرالقادری اور ان کے اہل خانہ کی42ملین ڈالر کی جائیداد،اہم وزیرتفصیلات سامنے لے آئے

datetime 17  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )صوبائی وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عوامی تحریک کے رہنما ڈاکٹر طاہر القادری اوران کے اہل خانہ آف شور کمپنیوں کے ذریعے لندن، ٹورنٹواور فرانس میں 2درجن کے لگ بھگ جائیدادوں کے مالک ہیں،صرف لندن میں ڈاکٹر طاہرالقادری اوران کے صاحبزادے حسن محی الدین اورحسین محی الدین 13املاک کے مالک ہیں،جسے ایسے افراد کنٹرول کرتے ہیں جو طاہر القادری اور ان کے اہل خانہ کے براہ راست زیر اثر ہیں،مشرقی لندن کے روم فورڈ روڈ پر واقع منہاج سینٹر ایک ٹرسٹ کی ملکیت ہے جسے طاہر القادری اور ان کی فیملی کنٹرول کرتی ہے اس جائید اد کی حالیہ مالیت 8ملین پاؤنڈ کے الگ بھگ ہے۔رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ 7ماہ قبل طاہر القادری نے کارنر پر بارکلے بینک خریدا جسے حسن، حسین محی الدین اوران کی اہلیہ کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے۔اس جائیدادکی موجودہ مالیت 5.8ملین پاؤنڈ بتائی جاتی ہے۔منہاج القرآن سے 6پرآسائش فلیٹ کے رہائشی کمپلیکس میں بدلنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔جس کے لئے لوکل کونسل سے باقاعدہ اجازت حاصل کی جا چکی ہے ۔ایک واقف حال کا کہنا ہے کہ طاہر القادری نے ٹیکس بچانے کیلئے آئس لینڈ کی آف شور کی کمپنی کے ذریعے بینک پراپرٹی خریدی اوراس کا مقصد بینک کو منافع بخش جائیداد میں تبدیل کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبار ک کے پہلے ہفتے 14جون طاہر القادری پاکستان جانے کیلئے کینیڈا سے لندن آئے اور انہوں نے منہاج سینٹر سے ملحقہ فلیٹس کا بلاک خریدنے کے لئے ڈیل فائنل کی جسے ڈاکٹر طاہر القادری کے نام سے خریدا گیا۔ ڈاکٹر طاہر القادری لندن میں تقریبا 2ملین پاؤنڈ مالیت کے 2گھروں میں رہتے ہیں اور یہ گھر حسن محی الدین کی اہلیہ کے نام ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری برطانیہ کے تمام بڑے شہروں میں سینٹرز قا ئم کر چکے ہیں جوطاہر القادری کے اہل خانہ کے زیر انتظام چیئرٹی اور ٹرسٹ کی ملکیت ہیں۔14جون کو پاکستان روانگی سے قبل طاہر القادری نے لندن میں اپنے اکاؤنٹنٹ سے ملاقات کی اور اپنی 3آف شور کمپنیوں کے با رے میں تبادلہ خیال کیا جسے فرانس میں جائیدادیں خریدنے کے لئے استعمال کیا گیا تھا۔ان جائیدادوں میں فرانس کے مضافات میں ایک محل اورایک مینشن،ڈنمارک میں 7ا ملاک،بیلیجم میں ایک اورکینیڈا میں 4املاک شامل ہے جہاں ڈاکٹر طاہر القادری رہتے ہیں ۔ رمضان اور عیدین کے مواقع پر پاکستان کے دورے کرتے ہیں۔رانا ثناء اللہ نے مزید بتایا کہ کینیڈا میں جائیدادوں کی ملکیت آف شورکمپنیو ں کے ذریعے ہے ان میں6ملین ڈالر مالیت کا ایک مینشن بھی شامل ہے جہاں ڈاکٹر طاہر القادری قیام پذیر ہیں۔طاہر القادری ٹورنٹو میں ایک ہوٹل کے مالک ہیں جسے ان کا چھوٹا بیٹا اور ان کی اہلیہ چلاتی ہے۔ٹورنٹو کے وسط میں ایک شاپنگ مال طاہر القادری کے عزیزواقارب اورمنہاج کی ملکیت ہے۔دورون خانہ واقفیت رکھنے والے احباب کا کہنا ہے کہ طاہرالقادری مجموعی طورپر 42ملین ڈالر مالیت کی جائیداد کے مالک ہیں۔پاکستان عوامی تحریک کے ذرائع کا کہنا ہے کہ طاہر القادری نے پاکستان روانگی سے قبل کینیڈین اوربرطانوی وزرات خارجہ کے حکام سے ملاقاتیں کی ہیں ۔یہ ملاقاتیں انتہائی خفیہ تھیں اور ان میں صرف طاہر القادری کے اہل خانہ ہی شریک تھے۔



کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…