اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

پاکستان ،افغانستان سرحدی چوکیوں کامعاملہ،اے این پی نے بڑا مطالبہ کردیا

datetime 17  جون‬‮  2016 |

پشاور(این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان زاہد خان نے کہا ہے کہ ماضی میں بھی افغانستان اور پاکستان کو مخصوص مفاداتی جنگ میں دھکیل کر دونوں ممالک کے لاکھوں خاندانوں کو ہجرت پر مجبور کیا گیا اور دونوں ممالک کی سرزمین دہشت گردوں کی آماجگاہ بنائی گئی۔دوبارہ پاکستان اور افغانستان کی افواج کو آمنے سامنے لا کر ایک ایسی جنگ کیطرف دھکیلا جا رہا ہے جس کا نا قابل تلافی نقصان دونوں ممالک کے علاوہ خطے کو بھی ہو گا۔سیکرٹریٹ سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق زاہد خان نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر شدید تشویش کا ظہار کرتے ہوئے افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی اور پاکستان میں افغانستان کے سفیر کے بیانات کی گہرائی کو سمجھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ یہ نقطہ غور طلب ہے کہ پاکستان خطے میں مکمل تنہائی کا شکار ہو چکا ہے۔ایران ، بھارت اور افغانستان کے درمیان دفاعی اور تجارتی معا ہدات ہو رہے ہیں ا ور پاکستان کو امریکہ بھی خدا حافظ کہنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔زاہد خان نے کہا کہ مضبوط اور خوشحال افغانستان پاکستان اور خطے کیلئے انتہائی اہم ہے ۔دونوں ممالک کی مضبوطی خطے میں امن کے ساتھ منسلک ہے۔وزیراعظم پاکستان فوری طور پر صدر افغانستان کے ساتھ رابطوں کے ذریعے غلط فہمیوں کے ازالے کے ٹھوس اقدامات اٹھائیں ۔پاکستان کو اپنی خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کرتے ہوئے خطے کے ممالک کے ساتھ تعلقات کو ترجیح دینی چاہئے اور تنازعات کے حل کیلئے افہام و تفہیم کا رستہ تلاش کرنا چاہے۔زاہد خان نے کہا کہ تناؤ اور کشیدگی کو بر وقت نہ روکا گیا تو بڑی تباہی روکنا مشکل ہو گا جس کا فائدہ صرف اور صرف دہشت گرد اٹھائینگے۔افغانستان کے تجارتی راستے روکنے اور تجارت بند کرنے کی دھمکیاں کسی بھی طرح پاکستان اور پاکستانی قوم کے مفاد میں نہیں۔سیاسی قیادت افغانستان کی آذادی اور خودمختاری کے بارے میں بیانات دینے سے گریز کرے۔زاہد خان نے تجویز کیا کہ سرحدی چوکیوں ،داخلی و خارجی راستوں کے معاملات کے حل کیلئے دونوں ممالک مشترکہ میکنزم قائم کریں۔پرائی جنگ میں پہلے ہی پختونوں کا بہت خون بہ چکا اب دونوں اطراف کے پختونوں کے معاشی قتل کو روکنے کیلئے سیاسی وقومی قیادتیں ہوش کے ناخن لیں اور خطے کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے اعتماد کی فضا بحال کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…