پیر‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2026 

دہشت گرد کہاں سے پاکستان میں تخریب کاری کرتے ہیں؟ امیر جماعتہ الدعوۃ حافظ سعید کا انکشاف

datetime 16  جون‬‮  2016 |

لاہور(آئی این پی)امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ بھارت و امریکہ منظم منصوبہ بندی کے تحت پاکستان کو افغان بارڈر پر الجھانا چاہتے ہیں۔ جان بوجھ کر خطہ کے امن کو برباد کیاجارہا ہے۔افغانستان میں قائم قونصل خانوں میں پاک چین راہداری منصوبہ کو نقصان پہنچانے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔دشمن قوتوں کے مذموم منصوبے ناکام بنانے کیلئے جرأتمندانہ پالیسیاں ترتیب دینا ہوں گی۔ دفاع پاکستان کونسل کے تحت 19جون کو فیصل آباد اور 26جون کو گوجرانوالہ میں بڑی دفاع پاکستان کانفرنسیں ہوں گی۔ قومی مذہبی و سیاسی قیادت خطاب کرے گی۔ وہ جمعرات کو ہجویری ہاؤسنگ سکیم میں افطار پروگرام سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم تمام سیاسی قیادت اور سماجی تنظیموں کو دعوت دیتے ہیں کہ یہ مفادات کی سیاست کا مسئلہ نہیں ملکی دفاع کیلئے سب متحد ہو جائیں۔ پاکستان کا دفاع مضبوط ہو گا تو آپ دنیامیں انقلاب برپا کر سکیں گے۔ پاکستان کیخلاف معاہدے ہو رہے ہیں۔ ہم نے کہا تھا کہ پاکستانی سرحدی علاقوں میں امریکی ڈرون پہنچ چکے ہیں۔ امریکی اسلحہ نصب کیا جارہا ہے ۔لوگ کہتے تھے کہ یہ کیابا ت کی ہے لیکن بھارت امریکہ معاہدوں کے بعد آج یہ سب باتیں درست ثابت ہو گئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ افغانستان میں شکست کھانے والا امریکہ اگر انڈیا میں آرہا ہے اور بحر ہند میں آکر بیٹھ رہا ہے تو یہاں بھی کچھ نہیں کر سکے گا۔ کہاجارہا ہے کہ انڈیا کو سپلائر گروپ میں شامل کردو،میں سوال کرتا ہوں کہ کیا لاکھوں کشمیری مسلمانوں کا قاتل انڈیا کا یہ حق بنتا ہے؟کہ اسے سلامتی کونسل کی رکنیت دی جائے یا سپلائر گروپ میں شامل کیا جائے۔ اگر تم یہ حق دینا چاہتے تویہ کوئی سیاست نہیں بلکہ اسلام دشمنی ہے۔حافظ محمد سعید نے کہاکہ اہل پاکستان کے جذبات پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔ دفاع پاکستان کونسل نے یہ تاثر ختم کر دیا ہے کہ رمضان میں تحریک نہیں چل سکتی۔ملک بھر کے مختلف شہروں میں ہونے والے پروگراموں کی طرح 19جون کو فیصل آباد اور 26جون کو گوجرانوالہ میں ہونے والی دفاع پاکستان کانفرنسوں میں ہزاروں افراد شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ نریندر مودی امریکی کانگریس میں جاکر کہتا ہے کہ انڈیا اور امریکہ فطری اتحادی ہیں۔پاکستان کیخلاف دھمکی آمیز رویہ اختیار کیا جارہا ہے لیکن انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ مسلمان متحدو بیدار ہیں۔ امریکہ افغانستان میں شکست کھا کر روس کی طرح عبرتناک انجام سے دوچار ہو رہا ہے۔ سعودی عر ب اور پاکستان کو نقصانات سے دوچار کرنے کیلئے خوفناک منصوبہ بندیاں کی جارہی ہیں لیکن یہ سازشیں ان شاء اللہ کامیاب نہیں ہوں گی۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر و فلسطین میں آزادی کی تحریکیں چلانے والوں کو دہشت گرد کہا جاتا ہے، لیکن فلسطین و شام سمیت مسلم مقبوضہ خطوں میں مسلمانوں پر بدترین تشدد کے باوجود پوری دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ بھارت خطے میں دہشت گردی پروان چڑھا رہا ہے۔ افغانستان میں بھارتی قونصلیٹ دہشت گردی کے اڈے ہیں وہیں سے پاکستان میں تخریب کاری و قتل و غارت گری پروان چڑھانے کی کوششیں کی جاتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…