مردان (آئی این پی )مردان نو شہر ہ روڈ پر مسیتی پھا ٹک کے قریب بم دھما کے سے ڈیو ٹی پر مو جو د ٹر یفک پو لیس اہلکا ر زخمی ہو گیا ۔تفصیلا ت کے مطا بق مردان شہر کے گیٹ وے مسیتی پھا ٹک میں صبح 8بجے کے قریب نا معلو م شدید پسندوں کی جا نب سے رکھا گیا با رودی مواد زوردار دھما کے سے پھٹ گیا جس سے ڈیو ٹی پر مو جو د ٹر یفک پو لیس کا نسٹیبل ارشاد زخمی ہو گیا جنہیں طبی امداد کے لئے قریب واقع مردا ن میڈیکل کمپلیکس پہنچا یا گیا جہا ں پر ان کی حالت خطرے سے با ہر بیا ن کی جا رہی ہے جبکہ نا معلوم شدد پسندوں نے بم پھا ٹک کے عین وسط میں نصب کیا تھا تا ہم خو ش قسمتی سے اس وقت بم پھٹ گیا جب وہا ں پر ٹر یفک نہ ہو نے کے برابر تھی ۔ دھما کے کے بعد بم ڈ سپو زل سکو اڈ اور پو لیس کی بھا ری نفر ی جا ئے وقو عہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکھٹے کر کے علاقے کو کلےئر کیا۔بم ڈسپو زل سکواڈ کے مطا بق دھما کے میں 250 گرام بارودی مواد استعما ل کیا گیا تھا ۔