منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

کیا چیز حکمرانوں کے اقتدار کے خاتمے کا باعث بنے گی؟شاہ محمود قریشی نے اندر کی کہانی بیان کر دی

datetime 16  جون‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سا بق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت کی ہٹ دھرمی موجودہ حکمرانوں کے اقتدارکے خاتمے کا با عث بنے گی ٹی او آر پر اتفاق نہ ہو نے میں بھی حکومتی وزراء کا ہاتھ، اب نواز شریف اور ان کے خاندان کے افراد کا احتساب پہلے جبکہ پا نا ما لیکس دیگر پا کستانیوں کا بعد میں ہو گا اب بھی وقت ہے کہ حکمران ہو ش کے نا خن لیں اگر پا رلیمنٹ کرپشن کرنیوالوں کے خلاف اپنا مو ثر کردار ادا نہ کرسکی تو عوام عمران خان کی قیادت میں کرپشن کے خاتمے کے لئے سڑکو ں پر آئینگے نوازشریف ادھر ادھر دیکھنے کی بجا ئے خود کو اھتساب کے لئے پیش کریں اور وزیراعظم کا عہدہ چھوڑ دیں تا کہ پا نا ما لیکس کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات ہو سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی شیخوپورہ کے سابق سیکرٹری انفارمیشن چو دھری انیس ریا ست ورک کی قیادت میں اسلام آباد میں ملنے والے پا رٹی وفد سے ملاقا ت میں کیا انہوں نے کہا کہ ضرب عضب آپریشن نے دہشت گردوں کی کمر تو ڑ کررکھ دی ہے پا ک فوج کے جوانوں نے ملک وقوم کی خاطرلا زوال قربانیاں دی ہیں ہم شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملکی ترقی وخوشحالی کے لئے کی جانیوالی کاوشوں کو سراہا ہے جمہوریت کو کسی اور سے نہیں حکمرانوں کی طرز حکمرانی سے خطرہ ہے دوسروں پر الزام تراشی کرنا مسلم لیگ (ن) کا پرانا وطیرہ ہے شا ہ محمود قریشی نے مذید کہا کہ کارکن تیاری کریں عمران خان کسی بھی وقت مو جودہ حکومت کے خلاف فیصلہ کن تحریک کی کا ل دینگے پی ٹی آئی ملک کی واحد جما عت ہے جس میں مکمل جمہوریت ہے جبکہ ملک میں جمہوریت کا راگ الا پنے والی جماعتوں کے اندر موروثی اور آمرانہ نظریہ مسلط ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…