اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان پناہ گزینوں کا بوجھ مزید برداشت نہیں کرسکتے اب انہیں ہر حال میں وطن واپس جانا ہو گا ۔ افغان بارڈر پرکشیدگی کے باعث تشویش ہے افغانستان دوسرو ں کا کھیل نہ کھیلے اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے ۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے افغان بارڈر پر سخت ردعمل میں کہا کہ پاکستان میں 30 لاکھ افغان رہے رہ تھے اب ان کو اپنے ملک جانا ہو گا ہم چاہتے ہیں کہ موثر بارڈر انتظامیہ کے بغیر مذاکرات نہیں ہو سکتے ہم سرحدی انتظامیہ میں دینے لینے کو تیار ہیں انگوراڈا چیک پوسٹ تعلقات میں بہتری بنانے کے لئے دی وفاقی وزیر خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ ہمارے گیٹ زیرہ لائن پرہیں افغان اعتراض کرتے ہیں کہ زیرہ لائن پرگیٹ نہیں لگ سکتا ہمارے افغان بارڈر کے ساتھ 78 کراسنگ ہیں جن میں 16 نوئی فائیڈ ہیں افغان مہاجرین سے ہماری سماج اور معیشت پر اثر پڑ رہا ہے ۔