اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت، پاکستان کو بڑی خوشخبری مل گئی

datetime 16  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی ممبر شپ کے لئے ترکی نے پاکستان کی بھرپور حمایت کردیٗ نیوزی لینڈ، آسٹریا اور جنوبی افریقا نے بھارت کی مخالفت کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے ویانا میں ہونے والے این ایس جی ممبر ممالک کے اجلاس میں ترکی نے پاکستان کی ممبر شب کی بھرپور حمایت کی اور پاکستان اور بھارت دونوں کی ممبر شپ کی درخواستوں پر بیک وقت نظر ثانی کرنے پر زور دیا این ایس جی کے اجلاس میں ترکی، نیوزی لینڈ، آسٹریا اور جنوبی افریقا نے بھارت کی ممبرشب کی شدید مخالفت کی تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دلی کی ممبر شپ کے حوالے سے نیوزی لینڈ کے رویے میں اب کافی نرمی آ چکی ہے۔پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ترکی کے وزیر خارجہ میولت کاوس اوغلو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور این ایس جی کی ممبر شپ کے لئے پاکستان کی حمایت کرنے پر ترکی کا شکریہ ادا کیا، اس کے علاوہ سرتاج عزیز نے آسٹریا کے وزیر خارجہ سباستیان کرگ اور ارجنٹائن کی وزیر خارجہ سوزانا ملکورا سے بھی رابطہ کیا اور این ایس جی ممبر شپ کے لئے پاکستان کے جوہری اثاثوں پر روشنی ڈالی اور جوہری عدم پھیلاؤ پر دستخط نہ کرنے والے ممالک کے حوالے سے یکساں رویہ اپنانے پر زور دیااس سے قبل پاکستان کے وزیر خارجہ این ایس جی کی ممبر شپ کے حوالے سے اٹلی، نیوزی لینڈ، جنوبی کوریا اور روس کے وزرائے خارجہ سے بھی بات کر چکے ہیں اور پاکستان پر امید ہے کہ اگر جوہری عدم پھیلاؤ پر دستخط نہ کرنے والے ممالک کو رکنیت دینے کے حوالے سے میرٹ پر ممبر شپ دی گئی تو اسلام آباد این ایس جی کا ممبر بن جائیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…