اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)محکمہ موسمیات نے آئندہ دو سے تین روز کے دوران بالائی علاقوں میں پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے، جبکہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے اگلے دو سے تین روز کے دوران بالائی علاقوں میں پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور،سرگودھا، فیصل آباد، پشاور، مردان، کوہاٹ ڈویژن اور اسلام آباد میں کہیں کہیں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویڑن، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا، جبکہ ملتان،ڈی جی خان ڈویژن، حیدرآباد، کراچی، سکھر، میرپورخاص ڈویژن میں تیز اورگرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔