اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

مون سو ن کی آمد ، کیا سے کیا ہو سکتا ہے؟ الر ٹ جا ری

datetime 16  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں مون سون کی آمد اور ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے پیشگی انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔وزیر اعلی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مون سون کی آمد اور ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے متعلقہ محکموں اور اداروں کو متحرک اور فعال کردار ادا کرنا ہے – متعلقہ محکمے اور ادارے پیشگی احتیاطی اقدامات اور ضروری انتظامات مکمل رکھیں -ڈرینوں اور سیور لائنوں کی صفائی کا کام وقت سے پہلے مکمل ہونا چاہیے – وزیر اعلی نے ڈرینوں اور سیور لائنوں کی صفائی کے کام کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ محکمے اور ادارے موجودہیں اور ان کی بنیادی ذمہ داریاں بھی ہیں – محکموں اور اداروں کو اب کام کر کے دکھانا ہوگا اور نتائج دینا ہوں گے- انہوںنے کہا کہ واسا کے آلات اور مشینری کا تھرڈپارٹی آڈٹ کر کے رپورٹ پیش کی جائے – وزیر اعلی نے سیکرٹری ہاؤسنگ کو ہدایت کی کہ وہ خود سائٹ پر جا کر وزٹ کریں اور صورتحال کا جائزہ لیں – انہوںنے کہا کہ اورنج لائن میٹروٹرین کے روٹ پر پانی کے نکاس کا الگ سے خصوصی انتظام کیا جائے- محکمہ بلدیات کے پاس موجود آلات و مشینری کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے -مون سون کی آمد اور ممکنہ سیلاب کے تناظر میں متعلقہ مشینری اور آلات ہر قیمت پر چالوں حالت میں ہونے چاہیں-وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ سیکرٹری بلدیات اضلاع میں جا کر خود پیشگی انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لیں-انہوںنے کہا کہ کسی بھی ناگہانی صورت میں محکمہ صحت کے پاس ضروری ادویات اور ساز و سامان موجود ہونا چاہیے ۔سانپ کے ڈسنے سے متعلقہ دوائی اضلاع میں وافر مقدار میں دستیاب ہونی چاہیے -انہوںنے کہا کہ انتظامات اور تیاریوں کی موثر مانیٹرنگ انتہائی ضروری ہے – اجلاس کے دوران متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے پیشگی انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی-صوبائی وزراء رانا مشہود احمد، یاور زمان ، بلال یاسین ، محمد شفیق ، تنویر اسلم ملک ، خواجہ احمد حسان ، ایم پی اے چوہدری شہباز احمد، چیف سیکرٹری اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز صاحبان نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے



کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…