جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

اب نوازشریف بچ نہیں سکتے؟

datetime 16  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)قائدحزب اختلاف سیدخورشیدشاہ نے کہاہے کہ اب نوازشریف بچ نہیں سکتا،وزیراعظم نے ٹی اوآرزپرمتفق ہونے کافیصلہ نہ کیاتوکوئی اورکریگا،سڑکوں پردھرنے کافیصلہ پارٹی مشاورت سے کیاجائیگا۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ اپوزیشن نے حکومت کوبہت لچک دکھائی ہے ،یہ معاملہ بین الاقوامی ادارے نے بڑی تحقیق کے بعدیہ الزامات سامنے آئے ہیں ۔بظاہرتووزیراعظم کانام اس میں شامل نہیں تاہم ان کے صاحبزادوں کانام شامل ہے ،دوسری جانب وہ ملک کے چیف ایگزیکٹوہیں ،اپوزیشن نے حکومت کوٹی اوآرزپرپارلیمنٹ میں بات کرنے کوکہا،اپوزیشن معاملات بات چیت سے نکالناچاہتی ہے ،سپریم کورٹ نے حکومتی ٹی وآرزاس لئے مستردکرکے واپس بھیجوادیئے کہ اس سے ان کی بدنامی ہوسکتی تھی ۔انہوںنے کہاکہ حکومت اوراپوزیشن کے درمیان پانامہ کے معاملے کیلئے ٹی اوآرزمیں ناکامی ہوگی توسپریم کورٹ میں اگرمعاملہ جائے گاتووہ خودبخودسکینڈل کافرانزک آڈٹ کرائے گی۔بہرحال وزیراعظم بچ نہیں سکتا،اگرادھرادھربچنے کی کوشش کریگاتواورنقصان ہوسکتاہے ۔انہوںنے کہاکہ ہم نے باربارکہاکہ اس معاملے کوپارلیمنٹ کے اندرحل کیاجائے ورمہ معاملہ سڑکوں پرنہ آئے شاہدحکومت کوہوش آئے گا،سیاست میں آگے بڑھنااورپیچھے ہٹناپڑتاہے ۔پیپلزپارٹی کے منشورمیں ہے کہ وہ جمہوری اقدارکومحفوظ کرتاہے ،نوازشریف پارلیمنٹ میں اسی سات سوالات کے جوابات دے دیتے تومعاملہ ختم ہوجاتا،وزیراعظم نے فیصلہ نہ کیاتوکوئی اورکریگا،ایسانہ ہوکہ فیصلے سڑکوں پر کرنے پڑیں ،سڑکوں پردھرنے کافیصلہ پارٹی مشاورت سے کیاجائیگا۔اپوزیشن نے نواتحادی جماعتوں سے مل کرٹی اوآرزبنائے ہم کسی کے آگے بیچھے نہیں آگے جاناہے ۔انہوںنے کہاکہ ان ہاؤس پارلیمنٹ میں تبدیلی ہونی چاہئے ،میاں صاحب نے خودسابق صدرکودھمکادیاتھا،زرداری صاحب پاکستان آنے کوتیارہیں ،زرداری کاپاکستان آنے کافیصلہ پارٹی کریگی۔انہوںنے کہاکہ میں خوفزدہ ہوچکاہوں کہ ہماری خارجہ پالیسی بالکل ناکام ہے ،میں یہ بات پارلیمنٹ کی سطح پرکہی بارکہہ چکاہوں ۔گزشتہ کئی عشروں سے خارجہ پالیسی ناکام نہیں دیکھی ہے ۔ہماری قریبی اسلامی ممالک ایران ہم سے ناراض ہوکرچلاگیا،پاک چین کے درمیان راہداری منصوبے جوسرمایہ کاری ہورہی ہے وہ بھی بہت خطرناک ہے #/s#۔(یاسرعباسی)

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…