کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈاکٹر عاصم نے آصف زرداری کے انتہائی قریبی ساتھی اور منہ بولے بھائی اویس مظفر کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے کرپشن کے ہر کام میں ہاتھ ڈالا ، وہ سندھ کا وزیراعلیٰ نہ ہوتے ہوئے بھی وزیراعلیٰ بن گئے تھے۔ سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کی زیر حراست تفتیش کے دوران ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے سابق صدر آصف زرداری کے انتہائی قریبی ساتھی اویس مظفر پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ ڈاکٹر عاصم کا اپنے ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ اویس مظفر نے کرپشن کے ہر کام میں ہاتھ ڈالا جب کہ سندھ کا وزیراعلیٰ نہ ہوتے ہوئے بھی وہ وزیراعلیٰ بن گئے تھے، اس کے علاوہ زمینوں کی کرپشن میں بھی اویس مظفر شامل تھے۔ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ ایک بار مجھے میرے ساتھی ڈاکٹر نے بتایا کہ 600 روپے والی ویکسین ایک ہزار میں خریدی گئی ہیں جس پر میں نے آصف زرداری کو ویکسین مہنگی خریدنے اور اویس مظفر کے دیگر معاملات کی شکایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹپی کو کہیں وہ انسانی جانوں سے نہ کھیلے جس پر ٹپی نے مجھے دھمکی دی اور کہا ایسا ٹیکا لگاؤں گا کہ یاد رکھو گے اور کہا کہ میرے خلاف باتیں کرنا اور شکایتیں کرنا چھوڑ دو۔ڈاکٹر عاصم کے دوران تفتیش انکشافات کی ویڈیو میں ڈاکٹر عاصم کہتے نظر آتے ہیں کہ میں نے دوسری حکومت آ نے کے بعد اویس مظفر کو جانا،اویس مظفر کو آصف زرداری کی والدہ نے پالاتھا۔
سابق صدر زرداری بڑی مشکل میں، ڈاکٹر عاصم کے نئے بیانات نے تہلکہ مچا دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف















































