اسلام آباد (آن لائن)طورخم بارڈرپرآج کرفیواٹھائے جانے کاامکان ہے ،پاکستان اورافغانستان کے سرحدی سیکورٹی حکام کااجلاس بھی آج ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقے طورخم پرگزشتہ کئی دن سے جاری کشیدگی کے باعث پاکستان سے سرحدی علاقے میں کرفیونافذکرکے سرحدی دیہات کو خالی کروالیا گیا تھا ،طورخم کے مقام پرپاک افغان سرحدپرکشیدگی پاکستان کی طرف سے سیکورٹی گیٹ لگانے پرشروع ہوئی تھی ۔پاکستان کی طرف سے گیٹ لگانے پرافغان فوج نے پاک فوج پر بلااشتعال فائرنگ کردی تھی جس سے پاک فوج کے ایک میجرشہیدجبکہ کئی سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے تھے ،تاہم سفارتی رابطوں کے بعدصورتحال بہترہوئی ہے اورآج پاک افغان سیکورٹی حکام کی ملاقات ہوگی ،جس کے بعدطورخم علاقے سے کرفیواٹھائے جانے کاامکان ہے جبکہ پاکستان کی طرف سے سیکورٹی گیٹ لگانے کاکام بھی نوے فیصدمکمل کرلیاگیا#