اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) نے جموں و کشمیرمیں پیپلز پارٹی سے اتحاد جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ،آزادکشمیر الیکشن پر(ن)لیگ جماعت اسلامی سے2نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ کرسکتی ہے۔بدھ کو اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ آزادکشمیر الیکشن پر(ن)لیگ جماعت اسلامی سے2نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ کرسکتی ہے، جماعت اسلامی سے ایک ٹیکنو کریٹ اور ویلی کی2نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے۔ آصف کرمانی نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے جموں و کشمیرمیں پی پی سے اتحاد جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سردار خالد ابراہیم کو آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی میں دیکھنا چاہتے ہیں،سردار خالد ابراہیم کے ساتھ رابطے میں ہوں۔