ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

ایران نے بھارتی ایجنٹ کل بھوشن یادیو کے حوالے سے پاکستان کے خط کا باضابطہ جواب دیدیا

datetime 16  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)ایران نے بھارتی ایجنٹ کل بھوشن یادیو کے حوالے سے پاکستان کی طرف سے لکھے گئے خط کا باضابطہ جواب دیدیا۔پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر مہدی ہنردوست نے وفاقی وز یر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کر کے بھارتی ایجنٹ کے حوالے سے ایرانی حکومت کا جوابی خط پہنچایا۔بدھ کو ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سے ایرانی سفیر مہدی ہنردوست نے ملاقات کی ، ملاقات میں پاک ایران تعلقات، سیکیورٹی سمیت مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ میں پیش رفت کا جائزہ اورخطے میں پائی جانے والی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا،ملاقات میں وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان نے دونوں ملکوں کے مابین سرحدوں کی نگرانی اور معلومات کے بر وقت تبادلے کے نظام کو مزید موثر بنانے پر زور دیا۔اس موقع پر وز یر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ کوئی بھی تیسرا ملک ایران اور پاکستان کے تعلقات پر اثر انداز نہیں ہو سکتا۔ملاقات میں ایرانی سفیر نے بھارتی ایجنٹ کل بھوشن یادیو کے سلسلے میں پاکستان کی طرف سے حکومتِ ایران کو لکھے گئے مراسلے کا باضابطہ جواب بھی وزیرِداخلہ کے حوالے کیا۔واضح رہے کہ 03مارچ2016 کو’را ‘کے ایجنٹ کل بھوشن یادیو کو مشہ خیل بلوچستان سے گرفتار کیاگیا جس سے دوران تفتیش یہ معلوم ہوا کہ وہ ایران کے علاقے چاہ بہار میں مقیم تھا اور اپنے نیٹ ورک کی مدد سے پاکستان کے خلاف تخریبی کاروائیوں میں ملوث تھا۔



کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…