کراچی(آن لائن)حکومت سندھ نے اعلان کیاہے کہ اگرسندھ کے ساتھ زیادتیاں جاری رہیں اوربجلی کابحران حل نہ ہواتواسلام آبادجاکروزیراعظم ہاؤس اور وفاقی وزارت پانی وبجلی کے دفترکے باہرحکومت سندھ کی جانب سے مظاہرہ کیاجائے گایہ بات بدھ کے روزارکان سندھ اسمبلی کی جانب سے بجلی کے بحران پرکہی گئی ارکان سندھ اسمبلی نے بجٹ اجلاس میں تقاریرکرتے ہوئے شکایت کی کہ پورے صوبہ میں لوڈشیڈنگ کادورانیہ اب15سے18گھنٹے ہوگیاہے ماہ صیام کابھی احترام نہیں کیاجارہا۔آخرعوام کہاں جائیں اوربجلی کے بل آسمان سے باتیں کررہے ہیںآخرکس سے شکایت کی جائے اس پروزیرخزانہ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کہاکہ اب بہت ہوگیااگرجلدصورتحال ٹھیک نہ ہوئی توسندھ کابینہ کے ارکان وزیر اعظم ہاؤس اور وفاقی وزارت پانی وبجلی کے دفاترکے آگے احتجاجی مظاہرہ کریں گے پھرجوہوگادیکھاجائے گا۔