ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

پاک افغان بارڈر فائرنگ،تنازعہ کا ڈراپ سین،فیصلہ ہوگیا

datetime 15  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم سرحد پر سیز فائر پر اتفاق ہو گیا،دونوں اطرا ف سے سفیدجھنڈے لہرادیئے گئے ، دونوں ملکوں میں طورخم بارڈر کا تنازع سفارتی سطح پر بات چیت سے حل کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔بدھ کو نجی ٹی وی نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان میں متعین افغان سفیر عمر زخیل وال نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور اعلیٰ فوجی حکام سے ملاقات کی جس دوران عسکری حکام نے بلا اشتعال فائرنگ کے واقعے کے خلاف شدید احتجاج کیا ۔اس دوران طور خم بارڈر کا تنازع سفارتی سطح پر بات چیت سے حل کرنے اور فوری طور پرطورخم سرحد پرسیز فائر پر اتفاق کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق اس اتفاق کے بعد سرحد کے دونوں اطرا ف سے سفیدجھنڈے لہرادیئے گئے جبکہ پاکستان نے اپنی سرحد کی طرف اس گیٹ کی تعمیر دوبارہ شروع کردی ہے جسے روکنے کے لئے افغان فورسز نے فائرنگ کی تھی اور اس میں ایک میجر شہید اور دیگر 12 اہلکار زخمی ہوگئے تھے ۔ قبل ازیں افغان سفیر نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے بھی ملاقات کی جس دوران طورخم بارڈر پر فائرنگ کے معاملے پر بات چیت کی گئی۔ پاکستان کی طرف سے طور خم بارڈر پر فائرنگ اور گیٹ لگائے جانے کے معاملہ پر افغانستان کے احتجاج کو بلا جواز قراردیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ افغانستان فائرنگ کے سلسلے کو فوری طور پر روکے۔‎



کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…