کراچی(آئی این پی) کرپشن کیس میں گرفتار پیپلزپارٹی کے رہنما اورسابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ آصف زرداری کے منہ بولے بھائی اویس مظفرٹپی دواؤں کی خریداری میں کرپشن کرتے تھے اور انہوں نے ہر قسم کی کرپشن میں ہاتھ ڈالا، اویس مظفر وزیراعلیٰ نہ ہوتے ہوئے بھی وزیراعلیٰ بنے ہوئے تھے،، شکایت لگانے پر ٹپی نے مجھے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ایسا ٹیکا لگاؤں گا کہ یاد رکھو گے ۔ بدھ کو ڈاکٹر عاصم حسین کا ایک ویڈیو بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ اویس مظفر کو آصف زرداری کی والدہ نے پالا ہے ، پیپلز پارٹی کی دوسرے حکومت نے کے بعد اویس مظفر کو جانا کیونکہ وہ وزیراعلیٰ نہ ہوتے ہوئے بھی وزیراعلیٰ بن گیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ اویس مظفر نے کرپشن کے اندر ہر کام میں ہاتھ ڈالا ہے ، زمینوں کی کرپشن کے معاملے میں جہاں بھی ہاتھ ڈالا کیا گیا وہ اس میں شامل ہی تھا ، اس نے دواؤں کی خریداری میں بھی کرپشن کی ، ایک بار مجھے ڈاکٹر نے بتایا کہ 600روپے کی ایک ویکسین 1000روپے میں خریدی گئی ، میں نے تحقیقات کی تو بات بالکل صحیح نکلی ۔ ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ اویس مظفر کی شکایت آصف زرداری کو کی تھی ، شکایت لگانے پر ٹپی نے مجھے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ایسا ٹیکا لگاؤں گا کہ یاد رکھو گے ۔