ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

پاکستان کی کوئی خارجہ پالیسی نہیں ، ہم دنیا میں تنہا ہو رہے ہیں ،سینئرسیاستدان نے تشویشناک انتباہ کردیا

datetime 15  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اورقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف پانامالیکس پر بچ نہیں سکتے ،اپوزیشن تمام معاملات کو بات چیت سے حل کرنا چاہتی ہے،سپریم کورٹ نے حکومتی ٹی او آرز کو مسترد کیا،میاں نوازشریف7سوالوں کے جواب دے دیتے تو معاملات حل ہوجاتے، آصف زرداری اور بلاول بھٹو ایک پیج پر ہیں، پاکستان کی کوئی خارجہ پالیسی نہیں ، ہم دنیا میں تنہا ہو رہے ہیں ۔وہ بدھ کو نجی ٹی وی کوانٹرویو دے رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن معاملات کو بات چیت سے حل کرنا چاہتی ہے،سیاست میں آگے بڑھنا اورپیچھے ہٹنا پڑتاہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے حکومتی ٹی اوآرز کو مسترد کردیاتھا،اپوزیشن نے9جماعتوں کے ساتھ مل کر ٹی او آرز بناتے ہیں،میاں صاحب نے7سوالوں کو70بنادیا ہے اگروہ7سوالوں کے جواب دے دیتے تو معاملات حل ہوجاتے۔پانامالیکس کے معاملے پر میاں صاحب بچ نہیں سکتے وہ نظر اندازکرینگے تو مشکل ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے فیصلے نہ کئے تو کوئی اورکرے گا اور اپوزیشن سڑکوں پر آئے گی،ہمیں کسی کے پیچھے نہیں آگے جانا ہے،سڑکوں پر آنے کافیصلہ پارٹی اجلاس میں کیا جائے گا۔ وزیراعظم اپوزیشن کو اعتماد میں لیکر فیصلہ کریں اوراپوزیشن چاہتی ہے کہ پارلیمنٹ اپنا کردار اداکرتی رہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو ایک پیج پر ہیں ۔ خارجہ پالیسی سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کوئی خارجہ پالیسی نہیں ہے ہم دنیا میں تنہا ہو رہے ہیں ۔ تاریخ میں کبھی پاکستان کی اتنی کمزور خارجہ پالیسی نہیں رہی جتنی آج ہے ۔ خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستان کی دفاع کی بھی کوئی پالیسی نہیں ہے اور تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات بگڑتے جارہے ہیں ،ہمیں اپنی پالیسیوں کو درست کرنا ہوگا ورنہ پچھتانے کے سوا ہمارے پاس نہیں رہے گا۔



کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…