اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

انگور اڈا افغانستان کے حوالے کرنے کی افواہیں،پاک فوج حقیقت سامنے لے آئی

datetime 15  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی زمین کا ایک انچ حصہ بھی کسی کو نہیں دیا گیا،انگور اڈا کے علاقے میں نئی سڑک بننے کی وجہ سے ٹریفک کا دباؤ تھا اورانگوراڈا پر ہمارا گیٹ افغانستان کے علاقے میں بنا ہوا تھا اس لئے حکومت کی اجازت کے بعد افغانستان کو انگور اڈا چیک پوسٹ دی گئی اور حکام کو اس حوالے سے آن بورڈ لیا گیا تھا۔پاکستان ٗ افغانستان اور امریکہ کے سہ فریقی میکنزم کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ کیونکہ امریکہ افغانستان میں موجود ہے اس لئے کئی امور پر تینوں ممالک آپس میں رابطہ رکھتے ہیں تاہم بعد ازاں افغانستان اور پاکستان دو طرفہ طورپر امور آگے بڑھائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ پاک افغان سرحد پر طور خم کے علاوہ تمام باضابطہ کراسنگ پوائنٹ پر دستاویزات کی جانچ پڑتا ل اور تصدیق کا عمل شروع کیا جائیگا یہ عمل افغانستان کیلئے بھی اتنا ہی فائدہ مند ہے جتنا پاکستان کیلئے ہے ۔انہوں نے آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے بتایا کہ یہ بڑی لمبی جنگ ہے جس میں اب تک اتنی کامیابی کے ساتھ یہاں تک پہنچے ہیں دو سال کے اندر پوری قوم اکٹھی ہوئی اتفاق رائے حاصل ہوا اور قوم کے اتفاق رائے سے فورسز نے ایک سمت کی طرف بڑھنا شروع کیا انہوں نے کہاکہ ہم نے اس آپریشن کے دور ان پوری دنیا کیلئے ایک مثال قائم کی یہاں پیچیدہ مسائل کا سامنا تھا انہوں نے کہاکہ بعض اوقات غیر ضروری طورپر پاکستان پر الزام تراشی کی جاتی ہیں اور ہماری قربانیوں کو پس پشت ڈالنے کی کوشش کی جاتی ہے دنیا کو ہماری کامیابیاں اور قربانیاں اعتراف کر نا ہوگا ۔انہوں نے اسموقع پر قوم کو حقائق سے آگاہ کر نے پر میڈیا کا بھی شکریہ ادا کیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…