حکومت گرانے کی آخری کوششیں شروع‘تحریک انصاف کا دھماکے دار اعلان ‘ 17 جون کے بارے میں فیصلہ کر لیا
![](https://javedch.com/wp-content/uploads/2016/05/PTI-1.jpg)
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی زیر صدارت اجلاس، پاکستان تحریک انصاف نے ہنگامی اجلاس میں پاکستان عوامی تحریک کے احتجاج کا حصہ بننے کا اعلان کر دیا، تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کے مطابق پی ٹی آئی احتجاج میں اپنا نمائندہ وفد بھیجے گی ، دھرنے میں باقاعدہ شرکت کا فیصلہ جلد ہی کر لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے اس اچانک فیصلے کی وجہ سے حکومت کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف نے کہا تھا کہ وہ عوامی تحریک کے احتجاج کا حصہ نہیں بنیں گے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں