اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے، زلزلے کی سب سے زیادہ شدت صوبائی دارلحکومت پشاور میں محسوس کی گئی، زلزلے کیساتھ ہی شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، اب تک کی اطلاعات کے مطابق کوئی جانی نقصان سامنے نہیں آیا البتہ اس کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ زلزلے کے جھٹکے مالاکنڈ، چترال، گلگت بلتستان، سوات،دیامیر، اسکردو، باغ اور ایبٹ آبادسمیت گردنواح میں محسوس کیے گئے تھے۔
زلزلہ پیمامرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.4ریکارڈکی گئی اس کی گہرائی 155کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز کوہ ہندوکش کاپہاڑی سلسلہ تھا زلزلے سے کسی قسم کی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔
اللہ اکبر‘ پاکستان کے بڑے شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، جانی نقصان کا خدشہ
![](https://javedch.com/wp-content/uploads/2016/05/Earthquake.jpg)
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں