اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے عوام کو خبر دار کر دیا، محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام سے ملک کے بیشتر شہروں میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ ہلکی بوندا باندی کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آج مطلع ابر آلود رہے گااور رات کے قریب بارش ہونے کے بھی امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک میں گرمی کی شدت میں اضافہ زیادہ دنوں تک نہیں رہے گا اور اگلے چند دنوں میں ملک بھر میں مون سون سیزن کا آغاز ہو جائے گا۔ مون سون بارشوں سے ملک میں جاری گرمی کی شدید لہر ختم ہو جائے گی۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ امسال طویل مون سون کا سامنا کرنا ہوگا جو نشیبی علاقوں کیلئے خطرناک صورتحال کا باعث ہوگا۔