اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

تحریک انصاف نے(ن) لیگ کی کمر توڑ دی

datetime 14  جون‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم وپی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے حلقہ ڈڈیال سے پانچ دفعہ کے ممبر اسمبلی و سابق وزیر چوہدری یوسف اور انکے جانشین و مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر اظہر صادق کی اہم وکٹیں حاصل کرکے میرپورڈویژن میں مسلم لیگ ن کی کمر توڑ دی۔چوہدری یوسف اظہر صادق ن لیگ کا ٹکٹ چھوڑکر پی ٹی آئی کشمیر میں شامل ہو گئے ۔پیپلز پارٹی کی اہم وکٹیں حاصل کرنے کے بعد ن لیگ کی ان اہم وکٹوں کے گرنے کے بعد اب دونوں پارٹیوں سے پی ٹی آئی کشمیر میں مزیداہم لوگ بھی شامل ہورہے ہیں۔اب عمران خان کے مظفر آباد میں جلسے سے خطاب کے بعد پی ٹی آئی کشمیر کی انتخابی مہم شروع ہونے کے بعد اب ایسا لگ رہا ہے کہ پی ٹی آئی تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔اس موقع پر بنی گالہ میں چوہدری یوسف اور اظہر صادق کی مسلم لیگ ن کا ٹکٹ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان نے دونوں رہنماؤ ں کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر خوش آمدیدکہا اور کہاکہ جسطرح اب عوام پاکستان میں کرپشن کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اسی طرح آزاد کشمیر میں بھی لوگ کرپشن کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں۔
آزاد کشمیر سے اگر کرپشن ختم ہو جائے تو اسے ایک ماڈل اسٹیٹ بنایا جا سکتا ہے۔ڈڈیال میں بیرون ملک آباد لوگوں کی اکثریت ہے جو کہ آزاد کشمیر کی ترقی میں اہم رول ادا کر سکتے ہیں۔اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ چوہدری یوسف اور اظہر صادق کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے پارٹی کو آزاد کشمیر میں بالعموم اور میرپور ڈویژن میں بالخصوص بڑی زبردست تقویت ملے گی۔دونوں رہنماؤں کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے میرپورڈویژن میں مسلم لیگ ن کی کمر ٹوٹ گئی ہے اور یہاں سے ن لیگ کا صفایا ہو گیا ہے۔اس موقع پر تقریب میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء جہانگیر خان ترین،علیم خان،سرور خان،حمید پوٹھی،ظفر انور، سردار امتیازخانخان ظفر خان، امجد بٹ اور حلقہ ڈڈیال کی درجنوں سرکردہ شخصیات بھی موجود تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…