ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

اب ہو گادما دم مست قلندر ، عمران خان عید کے بعد کیا کرنے والے ہیں ؟ حکومت کو فائنل وارننگ دیدی

datetime 14  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ پانامہ لیکس کے معاملے پرحکومت کوعیدتک وقت دیں گے ،ہم چپ نہیں بیٹھیں گے،وزیراعظم نے منی لانڈرنگ ٹیکس چوری نہیں کی توٹی اوآرزسے کیوں ڈرتے ہیں ،وزیراعظم اوروزراء کااحتساب ہوگاتوتب ہی کرپشن ختم ہوگی ،کرپشن کی دلدل سے نہ نکلے توملک کاکوئی مستقبل نہیں ہے ۔نجی ٹی وی کوانٹرویومیں انہوں نے کہاکہ حکومتی کمیٹی کہتی ہے کہ ٹی اوآرزسے وزیراعظم کانام نکال دیں، پانامہ لیکس میں وزیراعظم اوران کے بچوں کانام اپوزیشن نے نہیں ڈالا، ملک چلانے کیلئے پیسہ نہیں کرپشن اتنہاکوپہنچ چکی ہے، موجودہ حکومت نے 3سال میں 6ہزارارب روپے کا قرض لیاہے، پانامہ لیکس میں جن وزرائے اعظم کانام آیاان کادفاع کسی پارٹی نے نہیں کیا۔ میاں نوازشریف کادفاع حکومت اورپارٹی کر رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اگروزیراعظم نوازشریف نے منی لانڈرنگ نہیں کی،ٹیکس چوری نہیں کی توٹی اوآرزپرکیوں ڈرتے ہیں، میرابھی احتساب کیاجائے میں تونہیں ڈرتا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم سے تحقیقات کیوں نہیں ہوسکتیں؟ہم جمہوریت کوڈی ریل نہیں ہونے دیں گے، آئس لینڈکے وزیراعظم کے جانے سے جمہوریت ڈی ریل نہیں ہوئی، کرپشن کی قیمت عوام کواداکرناپڑتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان ہی ٹی اوآرزپرمیرابھی احتساب کرناچاہئے، وزیراعظم کیوں ڈر رہے ہیں، ایک آدمی کوبچانے کیلئے سب کچھ کیا جا رہا ہے۔ پانامہ لیکس کے معاملے پرحکومت کو عیدتک ٹائم دیں گے ،اس کے بعدچپ نہیں بیٹھیں گے ،پارٹی کوسڑکوں پرلانے کیلئے تیاری کررہے ہیں، کوئی ہمارے ساتھ آئے یانہ آئے ہم پانامہ لیکس کے معاملے پرپیچھے نہیں ہٹیں گے۔ 22پارٹیوں نے کہاکہ 2013ء کے الیکشن میں دھاندلی ہوئی ،چارحلقے کھولے دھاندلی ثابت ہوئی کسی کونہیں پکڑاگیا اورنہ کسی کوسزاہوئی ،الیکشن کمیشن نے ن لیگ کے ساتھ مل کرمیچ فکس کیاتھا،فکس نہ ہوتاتوسزائیں دی جاتیں ۔سزائیں نہیں دیں گے توقانون کی خلاف ورزی ہوتی رہے گی۔



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…