کراچی (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سید حفیظ الدین کو نااہل قرار دینے کے لیے اسپیکر سندھ اسمبلی کو خط لکھے جانے کے بعد پاک سرزمین پارٹی کے رہنما نے سندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ سیکرٹری سندھ اسمبلی کے پاس جمع کرادیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی قیادت نے اپنے منحرف رکن اسمبلی حفیظ الدین کو نااہل قرار دینے کیلئے اسپیکر سندھ اسمبلی کو ایک خط ارسال کیا تھا ،وہ خط منظر عام پر آتے ہی پاک سرزمین پارٹی کے رہنماحفیظ الدین نے اپنا استعفیٰ بذریعہ فیکس سیکریٹری اسمبلی کو بھجوادیا ہے ۔تحریک انصاف نے اسپیکر کو لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا تھا کہ سیاسی وفاداری تبدیل کرنے والے قانون کے تحت حفیظ الدین کو نااہل قرار دیا جائے ۔ذرائع کے مطابق سید حفیظ الدین کااستعفیٰ ناقابل قبول ہوگا ۔اسمبلی قواعد کے تحت رکن کو خود اسمبلی سیکرٹریٹ میں پیش ہو کر استعفیٰ جمع کرانا لازمی ہے ۔فیکس کے ذریعہ جعلی استعفیٰ بھی جمع کروایا جاسکتا ہے ۔
تحریک انصاف کارکن اسمبلی پاک سرزمین پارٹی میں شامل،استعفیٰ جمع کرادیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
موٹر سائیکل سوار افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)
-
نیٹ میٹرنگ ! سولر صارفین کو بڑی سہولت مل گئی
-
محکمہ موسمیات نے شدید بارشوں کی پیشگوئی کردی
-
ملازمین کی کم از کم ماہانہ اجرت، بڑی خوشخبری آگئی
-
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بڑی چھلانگ، فی اونس نرخ 4500 ڈالر سے تجاوز کرگیا
-
موسمِ سرما کی پہلی برف باری
-
کھیرے کے ٹکڑوں پر گھر میں بنا یہ پاؤڈر چھڑکیں اور چوہوں اور کاکروچز سے نجات پائیں
-
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
پاکستان میں کینسر کے کیسز میں غیر معمولی اضافہ، نئی تحقیق میں اہم انکشافات
-
سرکاری ملازمین کی شادی شدہ بیٹیوں کے لیے نوکری، بڑی خبر آگئی
-
بینک اسلامی نے شرعی اصولوں پر مبنی سونے کی بنیاد پر ملک کی پہلی فنانسنگ سہولت کا آغاز کر دیا
-
زلزلے کے جھٹکے، شہریوںمیں خوف وہراس پھیل گیا
-
اداکارہ مسکان ملک سڑک کنارے دودھ کی ٹھنڈی بوتلیں فروخت کرنے پر مجبور



















































