پیر‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستان واپسی،پرویزمشرف نے بڑا اعلان کردیا

datetime 12  جون‬‮  2016 |

اسلام آباد(این این آئی)آل پاکستان مسلم لیگ کے چئیرمین جنرل (ر)پرویز مشرف نے کہا ہے کہ مخالفین آل پاکستان مسلم لیگ کے خلاف پارٹی ختم ہوجانے کابے بنیاد پروپیگنڈہ کررہے ہیں ،بہت جلد پاکستان آکر پارٹی کی قیادت کروں گا،ملک کو سیاسی اور جمہوری طریقے سے بحرانوں سے نکالا جاسکتا ہے اس مقصد کے لئے پارٹی کارکنان منظم اور مستحکم ہوجائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو پارٹی کی سٹئیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں راہنماؤں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔تفصیلات کے مطابق اے پی ایم ایل کے مرکزی دفتر میں سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد کی زیرصدارت پارٹی کی سٹئیرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اے پی ایم ایل کے سینئیرنائب صدر میجرجنرل(ر)راشد قریشی،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل مہرین ملک آدم،سیکرٹری ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات چودھری اسد محمود اوررابطہ سیکرٹری سید مصطفیٰ شاہ کے علاوہ پارٹی کے چاروں صوبوں،آزاد کشمیر، فیڈرل کیپیٹل اور پارٹی کے تمام ونگز کے صدور اور جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی۔اجلاس میں پارٹی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیاگیا۔تمام ذمہ داران نے اپنے اپنے صوبوں میں تنظیمی سرگرمیوں کے حوالے سے سیکرٹری جنرل کو آگاہ کیا۔علاوہ ازیں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جولائی میں پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس دوبئی میں منعقد کیاجائے گا جس کی صدارت پارٹی سربراہ جنرل (ر)پرویز مشرف کریں گے۔اجلاس میں آزاد کشمیر کے ہونے والے انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا بھی فیصلہ کیاگیا۔ بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پارٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے کہا کہ ملکی خزانہ لوٹنے والے سرعام سیاست کررہے ہیں ان پر کوئی پابندی نہیں لیکن ہمارے پارٹی چئیرمین پر سیاسی بنیادوں پر مقدمات قائم کردئیے گئے ہیں تا کہ وہ سیاست میں حصہ نہ لے سکیں۔ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کے خلاف سیاسی بنیادوں پر قائم مقدمات ختم کئے جائیں۔ وزیراعظم دل کی سرجری کروانے لندن چلے گئے ہیں اور وہیں سے بیٹھ کر ملک چلا رہے ہیں۔یہ سب پانامہ لیکس سے بچنے کے لئے کیاجارہا ہے۔اگر پانامہ لیکس کی تحقیقات کر کے ذمہ داران کو سزا نہ دی گئی تو احتجاج کرنے والی جماعتوں کے ساتھ ہم بھی باہر نکلیں گے۔انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داران کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو ہم پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے میں ان کا بھرپورساتھ دیں گے۔ان کا کہناتھا کہ جنرل(ر)پرویز مشرف بہت جلد پاکستان آئیں گے اور پارٹی کی قیادت کریں گے۔اکتوبر میں ملک گیر پارٹی ورکرز کنونشن منعقد کریں گے اور2018کے انتخابات کے لئے پارٹی تیار کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ ملک کی اعلیٰ ترین عدالت اورحکومت نے خود جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف کوعلاج کیلئے باہرجانے کی اجازت دی ہے اس لئے دوسری عدالتوں کویہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ انہیں اشتہاری قراردیں۔انہوں نے کہاکہ پشاورہائی کورٹ کی طرف سے پرویزمشرف کونااہل قرار دیئے جانے کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائرکررکھی ہے اس کی تاریخ جلدمقرر کی جائے۔انہوں نے کہاکہ اے پی ایم ایل آئندہ انتخابات میں بھرپورحصہ لے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…