کراچی(این این آئی)بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مالی سال 16 کے ابتدائی گیارہ مہینوں (جولائی تا مئی)کے دوران 17841.63 ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے جس سے مالی سال2015-16 کے اسی عرصے میں بھجوائی گئی رقم 16898.32 ملین ڈالر کے مقابلے میں 5.6فیصد کی نمو ظاہر ہوتی ہے۔مئی 2016 کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت1799.39 ملین ڈالر تھی جو اپریل 2016 کے مقابلے میں 8.6فیصد زیادہ اور مئی 2015 کے مقابلے میں 8.2فیصد زائد ہے۔ بلحاظ ملک مئی 2016 کی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں(بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب 547.77 ملین ڈالر،380.74 ملین ڈالر، 202.1 ملین ڈالر، 240.58 ملین ڈالر، 216.71 ملین ڈالر، اور 41.64 ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے جبکہ مئی 2015 میں ان ملکوں سے آنے والی رقوم بالترتیب 528.35 ملین ڈالر، 399.49 ملین ڈالر، 221.12 ملین ڈالر، 194.17 ملین ڈالر، 190.66 ملین ڈالر اور 28.5 ملین ڈالر تھیں۔ مئی 2016 کے دوران ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر 170ملین ڈالر رہیں جبکہ مئی 2015 میں ان ملکوں سے 101.03 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔
پاکستانی تارکین وطن چھاگئے،وطن عزیز کیلئے بڑا کام کردکھایا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ویل ڈن شہباز شریف
-
آسٹریلیا کے بونڈی بیچ پر حملہ کرنے والے حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کے ہاتھوں بیوی اور بیٹی کے قتل کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
نئے سال کی آمد ! تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف مل گیا
-
پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، اہم رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان
-
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
-
پانچ سو روپے ماہانہ کمانے والے کپل شرما اب کتنی دولت کے مالک ہیں؟، جان کر دنگ رہ جائیں گے
-
باجوہ نے کہا رانا بہت موٹے ہوگئے ہو، جیل میں تھے تو بہت سمارٹ تھے، فیض رانا کو پھر سمارٹ بناؤ: رانا...
-
سڈنی دہشتگردی: بھارت و اسرائیل کی پاکستان کو پھنسانے کی کوشش ناکام، حملہ آور افغان شہری نکلے
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی ور بیٹی کی گمشدگی کا معمہ حل،ملزم نے خود قتل کرنے کا اعتراف کرلیا
-
جسم فروشی کے لیے لڑکیوں کی دبئی اسمگلنگ کرنے والا گروہ بے نقاب
-
طلبہ میں 7 لاکھ کروم بُکس تقسیم کرنے کا اعلان
-
سڈنی ساحل حملے میں ملوث ساجد اکرم کے بھارتی ہونے کا انکشاف
-
چیئرمین این آئی آر سی جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی عہدے سے مستعفی















































