جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

حامد سعید کاظمی کو سزا،بات بڑھ گئی،باعزت بریت کیلئے 30جماعتوں کا ایکا،بڑا قدم اُٹھالیاگیا

datetime 10  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )سنی اتحاد کونسل ، جماعت اہلسنّت ، نظام مصطفی پارٹی، جے یوپی اور دوسری 30اہلسنّت جماعتوں کے زیر اہتمام صاحبزادہ حامد سعید کاظمی کو سنائی گئی غیر منصفانہ سز ا کے خلاف ملک گیر یوم احتجاج منایا گیا اس سلسلہ میں خطبات جمعہ میں صاحبزادہ حامد سعید کاظمی کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا اور جمعہ کے اجتماعات میں صاحبزادہ حامد سعید کاظمی کے ساتھ ہونیوالی ناانصافی کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کی گئیں جبکہ نماز جمعہ کے بعد لاہور ، ملتان، فیصل آباد، کراچی، کوئٹہ ، پشاور سمیت مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی ۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے جامعہ رضویہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاحبزادہ حامد سعید کاظمی کو سازش کے تحت پھنسایا گیا ہے۔حامد سعیدکاظمی کی سزا ختم نہ ہو ئی تو عید کے بعد انکی رہائی کیلئے ملک گیر تحریک چلائی جائیگی۔ صاحبزادہ حامد سعید کاظمی کو سنائی گئی سزا اہلسنّت کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔عدالت نے صاحبزادہ حامد سعید کاظمی کے مقدمے میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے۔صاحبزادہ حامد سعید کاظمی کو ناکردہ گناہوں کی سزا دی گئی ہے۔نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر حاجی محمد حنیف طیب نے نیو میمن مسجد کراچی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حامد سعید کاظمی کے خلاف سنایا گیاعدالتی فیصلہ ناقابل قبول ہے۔حج مشن میں کرپشن دوسرے لوگوں نے کی جس کی سزا حامد سعید کاظمی کو دی گئی ہے۔حامد سعید کاظمی کے ساتھ ظلم و ناانصافی نہیں ہونے دیں گے۔جے یوپی کے صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے ایبٹ آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاحبزادہ حامد سعید کاظمی کی کردار کشی میں اندرونی و بیرونی فرقہ پرست طاقتیں ملوث ہیں۔ قومی خزانے کے چور آزاد پھرتے ہیں لیکن حامد سعید کاظمی کو کرپشن ثابت نہ ہونے کے باوجود گرفتار کر لیا گیا ہے۔جماعت اہلسنّت کے مرکز ی امیر صاحبزادہ سید مظہر سعید کاظمی نے شاہی عید گاہ ملتان میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اہلسنّت کو مسلسل ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔صاحبزادہ حامد سعید کاظمی کو فرقہ وارانہ تعصب کا نشانہ بنایا گیا ہے۔عدالتی فیصلے میں واضح لکھا ہواہے کہ حامد سعید کاظمی پر بد عنوانی ثابت نہیں ہوسکی اس کے باوجود انہیں سزا سنانا سمجھ سے بالاتر ہے۔صاحبزادہ حامد سعید کاظمی کا دامن صاف ہے اور ان پر کرپشن کا الزام بے بنیاد ہے۔وہ ہائیکورٹ میں سرخرو ہونگے۔یوم احتجاج کے موقع پر نیشنل مشائخ کونسل کے چیئرمین خواجہ غلام قطب الدین فریدی نے رحیم یار خان، پاکستان فلاح پارٹی کے سربراہ قاضی عتیق الرحمن نے اٹک، مصطفائی تحریک کے امیر میاں فاروق مصطفائی نے اسلام آباد، انجمن طلباء اسلام کے مرکزی صدر محمد عاکف طاہر نے پشاور، مرکزی جے یوپی کے صد ر صاحبزادہ حسن رضا نے فیصل آباد، مرکزی مجلس چشتیہ کے سربراہ پیر طارق ولی چشتی نے جڑانوالہ نے احتجاجی اجتماعات سے خطاب کیا اور مظاہروں کی قیادت کی۔ یوم احتجاج کے موقع پر سنی علماء بورڈ، انجمن نوجوانان اسلام، جانثاران ختم نبوت، سنی یوتھ ونگ، تنظیم المساجد پاکستان، انجمن خدام اولیاء، تنظیم اتحاد امت ، تحریک نفاذ فقہ حنفیہ اور سنی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام بھی احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…