اسلام آباد (آئی این پی )محکمہ موسمیات نے لوڈشیڈنگ میں گرمی کے ستائے روزہ داروں کو بارش کی خوشخبری دیدی ،ویک اینڈ کے دوران کشمیر،بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا ، فاٹا اور اسلام آبادمیں کہیں کہیں جبکہ جنوبی پنجاب، بالائی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں چندمقامات پرتیز ہواوٰں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے ،بارش اور تیز ہواوٰں کے باعث گرمی کی حالیہ شدت میں قدرے کمی ہوگی ۔محکمہ موسمیات نے مون سون(جولائی، اگست، ستمبر) کے دوران ملک میں 10 سے20 فیصد معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشنگوئی کی ۔ پنجاب،خیبر پختونخوا، آزاد جموں و کشمیر ، سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے دوران موسم شدیدگرم اور خشک رہیگا۔ تاہم ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ،فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر جبکہ مالاکنڈ،مردان، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور،سکھر،لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد ،کوئٹہ ،ژوب ڈویژن، فاٹا اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پرتیز /آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے شمالی علاقوں میں بھی اگلے دو سے تین روز کے دوران تیز ہواوٰں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہا تاہم کشمیر اور گوجرانولہ ڈویژن میں بعض مقامات پر ہلکی بارش ہوئی۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت میں تربت50، شہید بینظیر آباد49، دادو، سبی47، نوکنڈی، روہڑی، نورپورتھل، رحیم یارخان، موہنجوداڑو، جیکب آباد، اوکاڑہ، بھکر، بہاولنگر45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے لوڈشیڈنگ میں گرمی کے ستائے روزہ داروں کو بارش کی خوشخبری سنادی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
موٹر سائیکل سوار افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)
-
نیٹ میٹرنگ ! سولر صارفین کو بڑی سہولت مل گئی
-
محکمہ موسمیات نے شدید بارشوں کی پیشگوئی کردی
-
ملازمین کی کم از کم ماہانہ اجرت، بڑی خوشخبری آگئی
-
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بڑی چھلانگ، فی اونس نرخ 4500 ڈالر سے تجاوز کرگیا
-
کھیرے کے ٹکڑوں پر گھر میں بنا یہ پاؤڈر چھڑکیں اور چوہوں اور کاکروچز سے نجات پائیں
-
موسمِ سرما کی پہلی برف باری
-
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
پاکستان میں کینسر کے کیسز میں غیر معمولی اضافہ، نئی تحقیق میں اہم انکشافات
-
سرکاری ملازمین کی شادی شدہ بیٹیوں کے لیے نوکری، بڑی خبر آگئی
-
بینک اسلامی نے شرعی اصولوں پر مبنی سونے کی بنیاد پر ملک کی پہلی فنانسنگ سہولت کا آغاز کر دیا
-
زلزلے کے جھٹکے، شہریوںمیں خوف وہراس پھیل گیا
-
اداکارہ مسکان ملک سڑک کنارے دودھ کی ٹھنڈی بوتلیں فروخت کرنے پر مجبور



















































