اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

عوام، حکو مت اور محکمہ مو سمیا ت جا گ جا ئیں اس سال مو ن سو ن پا کستان میں کیا کر نے والا ہے ؟

datetime 8  جون‬‮  2016 |

اسلام آباد (ما نیٹرنگ )ماہرین کے مطابق رواں سال مون سون طویل مدت کیلئے ہوگا، رواں سال مون سون کی ابتداء ماہ جون کے تیسرے ہفتے میں ہوگی اور یہ سلسلہ ستمبر تک جاری رہے گا۔ اس سال گزشتہ سال کی نسبت تقریبا دو گناہ بارشیں ہو گی۔ اس لیے حکو مت سے درخواست ہے کہ مون سون کے دوران تمام محکمے الرٹ رہیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بروقت انتظامات کو یقینی بنایا جائے تمام متعلقہ محکمے ملازمین کی ڈیوٹی پر موجودگی کو یقینی اور دستیاب مشینری کو اسٹینڈ بائی رکھے ۔ مون سون بارشوں کی وجہ سے ہر سال بہت زیادہ بارشیں ہوتی ہے مون سون بارشوں کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ محکمے ابھی سے تیاری شروع کرے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام متعلقہ محکمے الرٹ رہے قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے تیاری ضروری ہوتی ہے تاکہ بڑے پیمانے پرنقصانات سے علاقے اور عوام کو بچایا جا سکے قدرت آفات کا مقابلہ تو نہیں کیا جا سکتا تاہم بروقت اقدامات سے نقصانات کو کم سے کم کیا جا سکتا ہے۔ تمام متعلقہ محکمہ جا ت کے ملازمین کی ڈیوٹی پر موجودگی کو یقینی بناتے ہوئے دستیاب مشینری کو اسٹینڈ بائی رکھے تاکہ بوقت ضرورت کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشتنا کی جائیگی غفلت برتنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا۔
دو سر ی طرف دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال یہ رہی تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہاؤ کی صورت حال حسب ذیل رہی۔ دریا سندھ (تربیلاکے مقام پر): آمد172600کیوسک اور اخراج :145700کیوسک، کابل(نوشہرہ کے مقام پر): آمد 66900کیوسک اور اخراج 66900 کیوسک، جہلم: (منگلاکے مقام پر)آمد53500کیوسک اور اخراج25000کیوسک، چناب (مرالہ کے مقام پر): آمد 54800 کیوسک اور اخراج 22800کیوسک۔بیراج :جناح: آمد202700کیوسک اور اخراج 194400کیوسک،چشمہ: آمد216300کیوسک اوراخراج 211000 کیوسک، تونسہ:آمد187500 کیوسک اور اخراج162000کیوسک، پنجند: آمد17100کیوسک اور اخراج1700کیوسک ، گدو: آمد 136600کیوسک اور اخراج 109500کیوسک، سکھر: آمد94000 کیوسک اور اخراج 56100 کیوسک، کوٹری:آمد42000کیوسک اور اخراج3200کیوسک۔ تربیلا: ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1380فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1452.83فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ1.606ملین ایکڑ فٹ۔منگلا:ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1040فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1197.20 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ4.228ملین ایکڑ فٹ۔چشمہ:ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول637فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 647.00 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح649فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.200 ملین ایکڑ فٹ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…