جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

خیبرپختونخواکے عوام کیلئے بڑی خوشخبری،اعلان کردیاگیا

datetime 7  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)ایشیائی ترقیاتی بنک نے خیبر پختونخوا میں تمام شاہراہوں کی بین الاقوامی معیار کے مطابق تعمیر نو کے لئے صوبائی حکومت کو آسان شرائط پر قرضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔پہلے مرحلے میں بنک تین سو کلو میٹرتک شاہراہوں کی تعمیر کے لئے تقریباً30ارب روپے(150ملین ڈالر) کے فنڈز دے گا جبکہ منصوبے کی اطمینان بخش تکمیل کی صورت میں 250ملین ڈالرکی توسیع کی جائے گی شاہراہوں کے اطراف میں مسافروں کیلئے بنیادی سہولیات کااہتمام بھی کیا جائے گااس ضمن میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب خان نے اعلان کیا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بنک 150 ملین ڈالر کی لاگت سے خیبر پختونخوا میں شاہراہوں کی مرحلہ وار بحالی ا ور تعمیر نو میں بھرپور مالی تعاون کرے گاجس پر اگلے چندمہینوں میں کام کا آغاز کر دیا جائے گااس بات کا اعلان انہوں نے ایشین ڈیویلپمنٹ بنک کے اعلیٰ سطح کے وفد سے سی اینڈڈبلیو سیکرٹریٹ پشاور میں ملاقات اور مفاہمت کی یاداشت پردستخط کے دوران کیا ایشین ڈیویلپمنٹ بنک کے وفد کی قیادت جیانگ بوننگ کر رہے تھے جبکہ بنک کے کنٹری آفیسر پون کرکی بھی ان کے ہمراہ تھے ملاقات کے دوران سیکرٹری محکمہ مواصلات و تعمیرات انجینئر محمد آصف خان،منیجنگ ڈائریکٹر پختونخوا ہائی ویز اتھارٹی انجینئر عزیر خان ، انجینئراعجاز خان اور کنسلٹنٹ و دیگرنمائندے بھی موجود تھے ایم ڈی پختونخوا ہائی ویز اتھارٹی نے اس موقع پر تفصیلی بریفنگ دی انہوں نے خیبر پختونخوا میں شاہراہوں کی بحالی کے پروگرام کے بارے میں وفد کے شرکاء کو تفصیل سے آگاہ کیا اور وفد کی جانب سے کیے گئے سوالوں کے جوابات بھی دیئے۔ وفد نے صوبائی مشیر مواصلات کو یقین دلایا کہ ایشین ڈیویلپمنٹ بنک خیبر پختونخوا میں شاہراہوں کی بحالی و تعمیر نو پرجلد کام کے آغاز کے لئے قرضے کی جلد از جلد فراہمی کو یقینی بنانے اور اسے حتمی شکل دینے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہا ہے۔وفد نے مزید بتایا کہ ا یشین ڈیویلپمنٹ بنک شاہراہوں کی بحالی میں بہتر کارکردگی دکھانے پر صوبائی حکومت کومستقبل میں بھی مزید تعاون فراہم کرے گا اکبر ایوب خان نے اس موقع پر وفد کوصوبائی حکومت کی کارکردگی سے تفصیلی آگاہ کیااور بتایا کہ حکومت شاہراہوں کی بحالی اور مواصلاتی نظام کی بہتری کے لئے بھرپورکام کر رہی ہے جس پر وفد نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حکومتی اقدامات کو سراہا مشیر مواصلات و تعمیرات نے صوبائی حکومت کو بھرپور تعاون فراہم کرنے پرا یشین ڈیویلپمنٹ بنک کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ا یشین ڈیویلپمنٹ بنک مستقبل میں بھی خیبر پختونخوا کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…