جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

محکمہ موسمیات کی موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی پیشنگوئی

datetime 7  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی ) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں جمعرات تک موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی پیشنگوئی کی ۔ بعض جگہوں پر درجہ حرارت 48 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہیگا۔ پنجاب کے میدانی علاقے، وسطی اور جنوبی خیبرپختونخوا، بالائی سندھ، سبی اور مکران ڈویژن شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ اس دوران ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن اور کشمیر میں بعض مقامات پر گردآلود ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک بھر کے میدانی علاقوں میں جمعرات تک موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ بعض جگہوں پر درجہ حرارت اڑتالیس سے پچاس ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ منگل سے جمعرات کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، کوہاٹ، پشاور ڈویژن میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ تاہم شام/رات کشمیر، ہزارہ ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد اور فاٹا میں بعض مقامات پر تیز/ گردآلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت میں جیکب آباد51، سبی50، رحیم یارخان، موہنجوداڑو، بھکر، لاڑکانہ49، روہڑی، نورپورتھل،سکھر 48، دادو، بہاولنگر، بہاولپور، اوکاڑہ47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہا۔ حکام کے مطابق ملک کے وسطی اور جنوبی میدانی علاقے سب سے پہلے شدید گرمی کی لپیٹ میں آئیں گے جن میں ساہیوال، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، ڈی آئی خان، بنوں، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، حیدرآباد، سبی،اور نصیر آباد ڈویژن شامل ہیں۔ دو روز کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور،فیصل آباد، سرگودھا، کوہاٹ، پشاور ڈویژن میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے تاہم اس دوران ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن اور کشمیر میں بعض مقامات پر بارش کا بھی امکان ہے۔



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…