آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا ٗمحکمہ موسمیات
اسلام آباد (این این آئی) محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگاتاہم مالاکنڈ ٗ ہزارہ ٗ پشاور ٗکوہاٹ ڈویژن ٗ فاٹا ٗ گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ترجمان امجد محمودنے بتایا کہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ژوب ڈویژن، فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر وتیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی ٗ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔انہوں نے کہاکہ سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا کے علاقوں میرکھانی18، دروش12،پاراچنار 07 ،کالام 03 ، گلگت بلتستان کے علاقوں بگروٹ06، استور04، گلگت،سکردو 01، بلوچستان کے علاقوں ژوب میں 03ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق دادو، بہاولنگر46، سبی، شہید بینظیر آباد، رحیم یارخان، اوکاڑہ، نورپورتھل45 ٗ لاہور میں کم سے کم 29، کراچی 27، اسلام آباد 23، پشاور 26، کوئٹہ 21، گلگت اور چترال میں 16اور ہنزہ میں 11ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وزیرپیٹرولیم کاپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں بارے اہم اعلان
-
دنیا کا سب سے بڑا غار
-
موٹرویز نیٹ ورک میں اہم پیش رفت، ایم 13 موٹروے سے لاہور اسلام آباد کے سفر میں تقریباً 100 کلومیٹر ک...
-
ایرانی ریال خریدنے والے خوش، کرنسی کی قدر میں بڑا اضافہ
-
نوجوانوں میں کینسر کے بڑھتے کیسز کی بڑی وجہ سامنے آگئی، نئی تحقیق
-
بالی ووڈ اداکارہ کا اکشے کمار سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف
-
سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا
-
برطانیہ جانے کے خواہشمندوں کےلئے بڑی خبر، محفوظ اور آسان قانونی راستوں کا اعلان
-
پاکستان میں یکم جولائی سے مون سون کا آغاز،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی
-
اسلام آباد ، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے
-
سرگودھا: بااثر افراد کی جانب سے مبینہ زیادتی کرنے کی شکایت پر ملزمان نے بچے کو زندہ دفن کر دیا
-
ثانیہ اشفاق کے عماد وسیم پر سنگین الزامات، عماد کا سابقہ اہلیہ کو انتباہ
-
معطل خاتون افسر کے گھر سے کروڑوں روپے نقد، ہیرے اور سونا برآمد
-
مری ایکسپریس وے پر مسافر وین مکمل جل گئی



















































