رمضان المبارک کے چاند پر مسئلہ کیوں ہوتا ہے؟ کتنا جواء لگتا ہے؟ حیرت انگیز انکشافات
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی کے پروگرام میں سینئر صحافی نے حیرت انگیز انکشافات کر دیئے‘ایک سوال کے جواب میں سینئر صحافی رانا عظیم نے کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں دو بار چاند پر ملک بھر میں بڑا جواء کھیلا جاتا ہے۔ ’’بیٹ فئیر‘‘ نامی ویب سائٹ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے چاند پر ہونے والے جوئے کا 90 پیسے ریٹ ہے کہ پشاور میں پہلے روزہ ہوگا جبکہ 1 روپے 20 پیسے ریٹ ہے کہ پورے ملک میں ایک ہی دن روزہ ہوگا۔ رانا عظیم نے کہا کہ کبھی محرم، شعبان و دیگر مہینوں کے چاند پر مسئلہ نہیں ہوا لیکن مسئلہ ہوتا ہے تو رمضان المبارک کے چاند پر جس پر مہینے میں دو بار بڑا جواء کھیلا جاتا ہے ، ایک بار رمضان المبارک کے چاند پر اور دوسری بار عید الفطر کے چاند پر۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں