اسلام آباد (آئی این پی)تحریک انصاف آزاد کشمیر کی رہنماء راحیلہ خان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئیں، وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام اب حقیقی معنوں میں تبدیلی چاہتے ہیں، راحیلہ خان کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں، امید ہے وہ ترقی کے سفر میں بھرپور حصہ ڈالیں گی۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو تحریک انصاف آزاد کشمیر کی رہنما راحیلہ خان نے تحریک انصاف کو چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام اب حقیقی معنوں میں تبدیلی چاہتے ہیں،
آزاد کشمیر کے لوگ نواز شریف سے بے حد محبت کرتے ہیں، وزیراعظم نواز شریف آپریشن کے بعد تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں، قوم کی دعاؤں سے وزیراعظم جلد واپس آ کر خدمت یک سیاست جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم خواتین کی خود مختاری کو بہت اہمیت دیتے ہیں، نواز شریف (ن) لیگ کے قائد اور ہم سب کارکن ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ راحیلہ خان کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں، امید ہے کہ راحیلہ خان ترقی کے سفر میں بھرپور حصہ ڈالیں گی۔
ن لیگ میں خوشیوں کا سماں پی ٹی آئی کی اہم ترین رہنما ن لیگ میں شامل
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
موٹر سائیکل سوار افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)
-
نیٹ میٹرنگ ! سولر صارفین کو بڑی سہولت مل گئی
-
محکمہ موسمیات نے شدید بارشوں کی پیشگوئی کردی
-
ملازمین کی کم از کم ماہانہ اجرت، بڑی خوشخبری آگئی
-
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بڑی چھلانگ، فی اونس نرخ 4500 ڈالر سے تجاوز کرگیا
-
کھیرے کے ٹکڑوں پر گھر میں بنا یہ پاؤڈر چھڑکیں اور چوہوں اور کاکروچز سے نجات پائیں
-
موسمِ سرما کی پہلی برف باری
-
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
پاکستان میں کینسر کے کیسز میں غیر معمولی اضافہ، نئی تحقیق میں اہم انکشافات
-
سرکاری ملازمین کی شادی شدہ بیٹیوں کے لیے نوکری، بڑی خبر آگئی
-
بینک اسلامی نے شرعی اصولوں پر مبنی سونے کی بنیاد پر ملک کی پہلی فنانسنگ سہولت کا آغاز کر دیا
-
زلزلے کے جھٹکے، شہریوںمیں خوف وہراس پھیل گیا
-
اداکارہ مسکان ملک سڑک کنارے دودھ کی ٹھنڈی بوتلیں فروخت کرنے پر مجبور



















































